English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل کی طرف بڑھنے والے ہاتھ کاٹ دیے جائیں گے، نیتن یاھو کا ایران کو انتباہ

share with us

ہمارے وجود کو تسلیم کرنے سے انکار پڑوسیوں کی اشتعال انگیزی کا پوری قوت کے ساتھ جواب دیں گے،بیان


تل ابیب :19؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے نام لیے بغیر ایران کو ایک بار پھر سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف بڑھنے والے ہاتھ بے رحمی کے ساتھ کاٹ دیے جائیں گے۔امریکی ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں صہیونی ریاست کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کسی بھی شخص کی طرف سے نقصان پہنچائے جانے پر اپنا دفاع کرے گا۔نیتن یاھو نے کہا کہ ہم اپنے ان پڑوسیوں کی مسلسل اشتعال انگیزی کا پوری قوت کے ساتھ جواب دیں گے جوہمارے وجود کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔ اسرائیل کی طرف بڑھنے والے کسی بھی خطرناک ہاتھ کو بے رحمی کے ساتھ کاٹ دیا جائے گا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا