English   /   Kannada   /   Nawayathi

آسٹریا کاجرمن سرحد پر شناختی دستاویزات کی جانچ شروع کرنے کا فیصلہ 

share with us

یورپی یونین کی ششماہی صدارت سنبھالنے پر آسٹریا اپنی سرحدوں پر بارڈر کنٹرول بھی سخت کر دے گا،وزیرداخلہ


ہوانا :22؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)آسٹریا جرمنی کے ساتھ اپنی سرحد پر رواں برس کے وسط سے سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کر سکتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد آسٹریا کے سرحدی کنٹرول کو سخت تر بنانا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریا کے انتہائی دائیں بازو کی جماعت سے تعلق رکھنے والے وزیر داخلہ ہیربرٹ کیکل نے کہاکہ رواں برس یورپی یونین کی ششماہی صدارت سنبھالنے پر آسٹریا اپنی سرحدوں پر بارڈر کنٹرول بھی سخت کر دے گا۔آسٹریا کے وزیر داخلہ ہیربرٹ کیکل نے اس پالیسی میں تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے ایک اخباری انٹرویو میں کہا کہ عوامی سلامتی کو یقینی طور پر مقدم رکھتے ہوئے سیاحت اور کاروباری شعبوں کے متاثر ہونے کی پرواہ نہیں کرنا چاہیے۔ اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے منطقی حل یہی ہے کہ ہم اپنی سرحدوں پر جانچ پڑتال کے عمل کو مضبوط بنائیں۔ان کا کہنا تھاکہ یکم جولائی سے ممکن ہے کہ ہم جرمنی کی طرف جانے والے راستوں پر جانچ پڑتال کا عمل دوبارہ متعارف کرا دیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ان اقدامات پر آسٹریا میں کاروباری اور سیاحت کے شعبے خوش نہیں ہوں گے، مگر سلامتی عوام کی نگاہ میں سب سے بڑی ترجیح ہے اور مجھے امید ہے کہ اس کے لیے کچھ قربانی ہم سب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ جب تک یورپی یونین کی بیرونی سرحدیں مکمل طور پر محفوظ نہیں بنا لی جاتیں، تب تک آسٹریا شینگن معاہدے پر عمل درآمد کو معطل رکھنے کی کوشش کرے گا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا