English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام میں لاپتہ امریکی صحافی سے متعلق اطلاع پر 10 لاکھ ڈالرز انعام کا اعلان

share with us

36سالہ ٹائس شام میں لاپتا واحد امریکی صحافی ،اگست 2012ء میں دمشق کے نواح سے اغوا کر لیا گیا تھا،رپورٹ 


واشنگٹن :22؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع) امریکا نے شام میں 2012ء سے لاپتا امریکی صحافی آسٹن ٹائس کے بارے میں اطلاع دینے والے کسی بھی شخص کے لیے دس لاکھ ڈالرز کے انعام کا اعلان کردیا۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف بی آئی) کی خاتون ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ اس اعلان کے وقت کا کسی اور خاص واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔36 سالہ ٹائس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ شام میں لاپتا واحد امریکی صحافی ہیں ۔انھیں اگست 2012ء میں شامی دارالحکومت دمشق کے نواح سے اغوا کر لیا گیا تھا ۔وہ تب جنگ زدہ ملک میں میکلچی نیوز ، واشنگٹن پوسٹ ، سی بی ایس نیوز ، اے ایف پی اور دوسری خبررساں ایجنسیوں کے لیے فری لانس صحافی کے طور پر کام کررہے تھے۔ایف بی آئی نے اپنی ویب گاہ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ ٹائس کے ٹھکانے تک براہ راست اور محفوظ طریقے سے پہنچنے،اس کی بازیابی اور واپسی کے لیے معلومات فراہم کرنے والے کو انعامی رقم دی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا