English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک کے ساحلی اضلاع بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ، 6 مئی تک درجہ حرارت میں کمی نہیں آئے گی

share with us

منگلورو، 02 مئی، 2024: دکشینا کنڑ، اڈپی اور اترا کنڑ کے ساحلی اضلاع میں 4 مئی تک گرم اور برقرار رہے گی۔
ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کی پیشن گوئی کے مطابق، 6 مئی تک ریاست بھر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئے گی۔

25 اپریل کو منگلورو میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.2 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت  26.7 ڈگری سیلسیس پر تھا، 26 اپریل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.5 اور کم سے کم اور 26.5 ڈگری سیلسیس تھا جو کہ عام درجہ حرارت سے 1.1 اور 1.2 ڈگری زیادہ تھا۔ 30 اپریل کو ریکارڈ کیا گیا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.4 ڈگری سیلسیس  رہا جو عام زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے برابر تھا، جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 26.8 ڈگری سیلسیس تھا، جو عام کم سے کم درجہ حرارت سے 1.5 ڈگری سیلسیس زیادہ تھا۔

اسی طرح 25 سے 30 اپریل کے درمیان کاروار میں ریکارڈ کیا گیا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.6 ڈگری سیلسیس رہا جو عام درجہ حرارت سے اوسطاً 2 ڈگری سیلسیس زیادہ رہا، جب کہ کم سے کم درجہ حرارت معمول سے 1 سے 4 ڈگری سیلسیس زیادہ رہا۔ کم از کم درجہ حرارت 26.7 ڈگری سیلسیس رہا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا