English   /   Kannada   /   Nawayathi

او پی سی ڈبلیو کے اسلحہ انسپکٹروں نے دوما سے نمونے حاصل کر لیے

share with us

ایمسٹرڈیم :22؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)ہالینڈ میں قائم تنظیم برائے امتناع کیمیائی ہتھیار (او پی سی ڈبلیو) کے معائنہ کاروں کی ایک ٹیم نے شام کے دارالحکومت دمشق کے نواح میں واقع شہر دوما کا دورہ کیا ہے۔اس نے وہاں 7 اپریل کو کیمیائی ہتھیاروں کے حملے کی جگہ کا معائنہ کیا ہے اور نمونے اکٹھے کرلیے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق او پی سی ڈبلیو نے ایک بیان میں کہا کہ ٹیم اب ان نمونوں کا تجزیہ کرے گی اور اس کے بعد یہ فیصلہ کرے گی کہ آیا اس کو دوبارہ مشرقی الغوطہ واقع شہر دوما میں مزید معلومات کے حصول کے لیے جانے کی ضرورت ہے یا نہیں ۔ٹیم یہ نمونے واپس نیدر لینڈز بھیجے گی اور پھر تنظیم سے وابستہ لیبارٹریوں کو تجزیے کے لیے بھیجا جائے گا۔بیان کے مطابق نمونے کے تجزیے، دوسری معلومات اور وہاں سے حاصل کردہ مواد کی بنیاد پر یہ مشن ایک رپورٹ مرتب کرے گا اور پھر اس کو تنظیم کے رکن ممالک کو پیش کرے گا۔اوپی سی ڈبلیو شام میں جاری خانہ جنگی کے دوران میں 2014ء سے زہریلے کیمیکلز کے استعمال کی تحقیقات کررہی ہے۔اس کے معائنہ کار گذشتہ کئی روز سے دوما پہنچنے کی کوشش کررہے تھے لیکن ان کی ایک ہراول ٹیم پر 17 اپریل کو حملہ کردیا گیا تھا،اس کے بعد ان کی روانگی میں تاخیر کردی گئی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا