English   /   Kannada   /   Nawayathi

نئی قانون سازی کے بعد امریکی خاتون سینیٹر کی نومولود بچے کے ہمراہ اجلاس میں شرکت

share with us

امریکا کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار کسی سینیٹر نے اپنے بچے کے ہمراہ اجلاس میں شرکت اور ووٹ کاسٹ کیا


واشنگٹن:21؍؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی سینیٹر ڈک ورتھ نے اپنے نوزائیدہ بچے کے ہمراہ سینیٹ اجلاس میں شرکت کرکے ووٹنگ میں حصہ لیا۔ امریکا کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار کسی سینیٹر نے اپنے دس دن کے بچے کے ہمراہ نہ صرف سیشن میں شرکت کی بلکہ ووٹ بھی کاسٹ کیا۔امریکی ٹی وی کے مطابق اس موقع پر خاتون امریکی سینیٹر نے کہا کہ سینیٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ماں کی ذمہ داری بھی نبھانے پر مسرت محسوس کر رہی ہوں، میری کوشش ہوتی ہے کہ نجی زندگی سے سیاسی ذمہ داریوں پر حرف نہ آئے اور نہ ہی قانون سازی کی ذمہ داری اہل خانہ سے دوری کا باعث بنے۔امریکی سینیٹر اپنے نوازئیدہ بچے کے ساتھ سینیٹ اجلاس میں پہنچیں تو ساتھی اراکین نے پر جوش استقبال کیا اور مبارکباد بھی دی۔نئی قانون سازی کے بعد امریکی سینیٹ میں بچوں کے داخلے کی اجازت مل گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا