English   /   Kannada   /   Nawayathi

جاپان میں دنیا کی معمرترین خاتون 117برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

share with us

ٹوکیو:23؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)چاپان میں دنیا کی معمر ترین شخصیت کا اعزاز پانے والی خاتون 117 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 117سالہ نابی تاجیما جاپان کی شہری تھیں۔ انہیں گزشتہ برس دنیا کی معمر ترین شخصیت ہونے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔جاپانی حکام نے نابی تاجیما کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تاجیما رواں برس جنوری سے اپنے آبائی علاقے جزیرہ کیکائی جیما کے ایک اسپتال میں زیرِعلاج تھیں تاہم زندگی کی 117 بہاریں دیکھنے والی تاجیما کی اسپتال میں طبعی موت ہوگئی جس پر پورا ملک سوگوار ہے۔مقامی طبی ذرائع نے خبررساں ادارے برطانوی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ تاجیما کی موت قدرتی وجوہات کی بنا پر ہوئی۔نابی تاجیما 4 اگست 1900 کو پیدا ہوئیں اور ان کی اولاد اور پھر ان کی اولاد کی کل تعداد 160 سے زائد ہے۔تاجیما کو گزشتہ برس ستمبر میں اس وقت دنیا کے معمر ترین فرد کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا