English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملکی خبریں

122 سی آر پی ایف اہلکار کورونا انفیکشن کا شکار ، 100 کی رپورٹ آنا ابھی باقی

02مئی 2020(فکروخبر/ذرائع )دہلی کے میور وہار میں تعینات سی آر پی ایف کی 31 بٹالین میں 122 جوان کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں، اس کے علاوہ 100 جوانوں کے ٹیسٹ کے نتائج ابھی آنا باقی ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ ہفتے بھی اسی بٹالین کے 45 جوانوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، جن کی تعداد بڑھ کر اب 122 تک جا پہنچی ہے، احتیاطی اقدام کے طور پوری بٹالین کو قرنطین کر کے جانچ کی جا رہی ہے۔ 28 اپریل کو دہلی میں تعینات سی آر پی ایف کے 55 سالہ سب انسپکٹر کا صفدرجنگ اسپتال میں انتقال ہوگیا تھا، وہ آسام

مزید پڑھئے

دہلی اقلیتی کمیشن ک چیئرمین کے خلاف غداری کا مقدمہ درج ،

02مئی 2020(فکروخبر/ذرائع )دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفر الاسلام خان کو بھارتی مسلمانوں کے حق میں عرب دنیا کی تعریف مہنگی پڑ گئی۔ دہلی پولیس نے دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفر الاسلام خان کے خلاف غداری سمیت کئی سنگین الزامات میں مقدمہ درج کیا ہے۔ دہلی پولیس کی یہ کاروائی ایسے وقت میں آئی جب ڈاکٹر ظفرالاسلام خان نے اپنے ٹویٹ کے لئے معافی مانگ لی ہے۔ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کے جوائنٹ کمشنر نیرج ٹھاکر نے بتایا کہ ظفر الاسلام خان کے خلاف تعزیرات ہند کی

مزید پڑھئے

معروف وکیل پرشانت بھوشن کو سپریم کورٹ سے راحت ، گرفتاری پر لگی روک ، دوردرشن پر رامائن نشر کرنے پر حکومت کو بنایا تھا تنقید کا نشانہ

نئی دہلی02مئی 2020(فکروخبر/ذرائع ) سپریم کورٹ نے معروف وکیل پرشانت بھوشن کے خلا ف گجرات میں درج ایف آئی آر کے مدنظر پولیس کارروائی پر جمعہ کو روک لگا دی اور ریاستی پولیس سے جواب طلب کیا۔ جج اشوک بھوشن اور جج سنجیو کھنہ پر مشتمل بنچ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کی گئی سماعت کے دوران بھوشن کے دلائل سننے کے بعد گجرات پولیس کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا۔ عدالت نے ریاستی پولیس کو دو ہفتہ کے اندر جواب دینے کی ہدایت دی۔ اس درمیان بنچ نے بھوشن کے خلاف کسی طرح کی پولیس کارروائی

مزید پڑھئے
More
« First  <  Previous  Page 274 of 497  Next  >  Last»

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا