English   /   Kannada   /   Nawayathi

122 سی آر پی ایف اہلکار کورونا انفیکشن کا شکار ، 100 کی رپورٹ آنا ابھی باقی

share with us

02مئی 2020(فکروخبر/ذرائع )دہلی کے میور وہار میں تعینات سی آر پی ایف کی 31 بٹالین میں 122 جوان کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں، اس کے علاوہ 100 جوانوں کے ٹیسٹ کے نتائج ابھی آنا باقی ہیں۔

آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ ہفتے بھی اسی بٹالین کے 45 جوانوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، جن کی تعداد بڑھ کر اب 122 تک جا پہنچی ہے، احتیاطی اقدام کے طور پوری بٹالین کو قرنطین کر کے جانچ کی جا رہی ہے۔

28 اپریل کو دہلی میں تعینات سی آر پی ایف کے 55 سالہ سب انسپکٹر کا صفدرجنگ اسپتال میں انتقال ہوگیا تھا، وہ آسام کی رہائشی تھے،ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض تھے، اس سب انسپیکٹر سمیت 31 بٹالین کے باقی جوان اس وقت کورونا سے متاثر ہوئے جب وہ کورونا متاثر کمپواڑاہ میں 162 بٹالین کے پیرا میڈیکل اسٹاف کے رابطے میں آئے۔

جن کو کورونا مثبت پایا گیا ان کو علاج کے لئے دہلی حکومت کے منڈولی میں واقع قرنطین مرکز بھیج دیا گیا، اس بٹالین میں 600 کے قریب اہلکار اور افسر شامل ہیں، طبی عملے اور اہم چیزوں کو چھوڑ کر نہ تو کسی کو کیمپ چھوڑنے کی اجازت ہے اور نہ ہی کسی کو اندر جانے کی اجازت ہے، وہیں احمدآباد میں بھی سی آر پی ایف کا جوان کورونا کی زد میں آگیا ہے۔

مجموعی طور پر ابھی تک 123 سی آر پی ایف اہلکار کورونا کی وبا کا شکار ہوچکے ہیں، اس کے علاوہ ایک جوان کی موت بھی ہوئی ہے، سی آر پی ایف کے علاوہ دہلی میں تعینات آئی ٹی بی پی کے پانچ اہلکار بھی کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا