English   /   Kannada   /   Nawayathi

لاک ڈاؤن میں پھنسے افراد کے لئے بڑی خوشخبری : وزارتِ داخلہ نے آبائی وطن جانے کی دی اجازت

share with us

نئی دہلی: حکومت نے کورونا وبا کی وجہ سے مختلف جگہوں پرلاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنسے تارکین وطن محنت، کشوں، عقیدت مندوں، کارکنوں، سیاحوں، طلباء اور دوسریلوگوں کو سڑک کے راستے سے ان کی آبائی ریاستوں میں جانے کی اجازت دیتے ہوئے ملک میں بین ریاستی آمد و رفت کی منظوری دے دی ہے۔ مرکزی داخلہ سکریٹری نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو آج خط لکھ کر ان لوگوں کی ایک ریاست سے دوسری ریاست میں آمد ورفت کی سہولت مہیا کرنے کو کہا ہے۔ اس سے پہلے دونوں متعلقہ ریاستوں کو اس بارے میں مشورہ کرکے اتفاق رائے بنانی ہوگی۔ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے اس کیلئے نوڈل افسر کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ پھنسے ہوئے لوگوں کی ریاستوں میں آنے اور انہیں بھیجنے کیلئے معیاری پروٹوکول بنانے کو کہا گیا ہے۔

نوڈل افسر اپنے یہاں پھنسے لوگوں کی رجسٹریشن بھی کریگا۔ کسی بھی شخص کی آمد و رفت سے پہلے اس کی میڈیکل جانچ کی جائیگی اور اس میں بیماری کی علامات نہ ہونے پر اسے جانے کی اجازت دی جائیگی۔ منزل مقصود پر بھی مقامی سطح پر ان کی جانچ کی جائیگی اور ان کو گھر میں ہی رہنے کو کہا جائیگا۔ ان کی صحت پر مسلسل نظر بھی رکھی جائیگی۔ آرڈر میں ریاستوں سے یہ بھی کہا گیا ہیکہ وہ ان لوگوں کو اپنے فون میں آروگیو سیتو اپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنیکے لئے بھی حوصلہ افزائی کریں۔

تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے اس کیلئے نوڈل افسر کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ پھنسے ہوئے لوگوں کی ریاستوں میں آنے اور انہیں بھیجنے کیلئے معیاری پروٹو کول بنانے کوکہا گیا ہے۔تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے اس کیلئے نوڈل افسر کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ پھنسے ہوئے لوگوں کی ریاستوں میں آنے اور انہیں بھیجنے کیلئے معیاری پروٹو کول بنانے کوکہا گیا ہے۔
حکم میں کہا گیا ہیکہ آروگیہ ایپ سے ایک ریاست سے دوسری ریاست میں جانے والے لوگوں کی صحت کی صورت حال کی نگرانی کی جا سکے گی اور ضرورت پڑنے پر ان کا پتہ لگایا جا سکے گا۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ پھنسے ہوئے لوگوں کے سڑک کے ذریعے آمد و رفت کیلئے بسوں کا استعمال کیا جائیگا۔ ان بسوں کو پہلے سینیٹائزکیا جائیگا اور ان میں بیٹھنے والے لوگوں کو جسمانی فاصلے کے قوانین پر عمل کرنا ضروری ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ راستے میں پڑنے والی ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقے کو ان بسوں کو ان کی منزل پر جانے کی اجازت دینی ہوگی۔

حکم میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ افراد کی روانگی سے پہلے اور ان کے منزل پر پہنچنے پر ان کی صحت کی جانچ کی جائے گی۔ انہیں اپنے گھر پرکورنٹائن رہنا ہوگا اور اگر ضرورت پڑے گی تو انہیں خصوصی کورنٹائن مرکز میں بھی رکھا جا سکتا ہے۔ ان کی مسلسل صحت کی جانچ کی جائے گی۔ کورنٹائن کیلئے مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے ملک بھر میں گزشتہ 25 مارچ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ اس کے لئے حکومت نے وقتا فوقتا ہدایات جاری کئے ہیں۔ آج حکومت نے یہ حکم انہی ہدایات میں ترمیم کرتے ہوئے جاری کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا