English   /   Kannada   /   Nawayathi

مشہور اداکار عرفان خان کا ممبئی کے اسپتال میں انتقال

share with us

 

29 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )بالی ووڈ اداکار عرفان خان کا 54 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے. وہ ممبئی کے كوكیلا بین اسپتال میں داخل تھے، ان کی حالت کافی تشویناک بنی ہوئی تھی، رپورٹ کے مطابق عرفان خان پیٹ کے مسئلے سے جوجھ رہے تھے۔ 54 سالہ عرفان خان نیورو اینڈوکرائن ٹیومر سے متاثر ہونے کی وجہ سے علاج کروانے لندن گئے تھے۔ وہ گزشتہ برس ہی علاج مکمل کروا کر ممبئی واپس لوٹے تھے۔

خیال رہے کہ 25 اپریل کو عرفان خان کی والدہ سعیدہ بیگم کا انتقال ہوا تھا۔ سعیدہ بیگم کا تعلق راجستھان کی اکلوتی مسلمان ریاست "ٹونک" کے نواب خاندان سے تھا، ان کے آباؤاجداد 19 ویں صدی میں افغانستان سے ہجرت کرکے ہندوستان آئے تھے۔

ملک گیر لاک ڈاوٴن کے باعث وہ اپنی والدہ کی آخری رسومات میں بھی شامل نہیں ہو سکے تھے۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے ویڈیو کال کے ذریعے والدہ کی آخری رسومات میں شرکت کی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا