English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا سنکٹ میں برے پھنسے ہیں یہ تین شہر ، 71 فیصد اموات

share with us

نئی دہلی:02مئی 2020(فکروخبر/ذرائع ) ملک کی تین ریاستوں مہاراشٹر، گجرات اور مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس (كووڈ 19) سے اب تک بالترتیب 485، 236 اور 145 متاثرین کی موت ہوچکی ہے, جو ملک بھرمیں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کا تقریباً 71 فیصد ہے۔ ان ریاستوں میں متاثرین کی مجموعی تعداد 18946 ہے جو کل متاثرین کا تقریباً 50 فیصد ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 37336 تک پہنچ گئی ہے اور اس وبا کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 1218 ہوچکی ہے۔ وہیں اب تک 9951 افراد کو صحت مند ہونے کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا