English   /   Kannada   /   Nawayathi

اچھا صلہ دیا تونے پیار کا ، وہائٹ ہاوس نے ٹویٹر پر پی ایم مودی اور صدر کو کیا ان فالو ، راہل گاندھی

share with us
 

نئی دہلی:30 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع ) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس کی جانب سے ہندوستان کے صدر اور وزیر اعظم کو اَن فالو کئے جانے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت خارجہ سے اس معاملے کا نوٹس میں لینے کی اپیل کی ہے۔ راہل گاندھی نے بدھ کی دیر شب ٹوئٹ کرکےکہا ’’وائٹ ہاؤس کی طرف سے ہمارے صدر اور وزیر اعظم کو ’ان فالو‘ کئےجانے سے میں مایوس ہوں۔ میں وزارت خارجہ سے اس معاملےکا نوٹس میں لینےکی اپیل کرتا ہوں‘‘۔

واضح رہے کہ کوروناوائرس سے لڑنےکےلئے ہندوستان نے ہائیڈروكسیكلوروكوین ادویات دے کر امریکہ کی مدد کی تھی۔ وائٹ ہاؤس نے اس کے کچھ دن بعد راشٹرپتی بھون، وزیراعظم نریندر مودی، وزیر اعظم کے دفتر سمیت ہندوستان کے پانچ ٹوئٹر ہینڈل کو فالو کرنا شروع کیا تھا، لیکن اب اس نے ان سب کو اچانک ’ان فالو‘ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس (Coronavirus)  سے نجات پانے کے لئے امریکہ نے پہلے ہندوستان سے ہائیڈروکسی کلوروکین (Hydroxychloroquine medicine) دوا مانگی۔ ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستان نے جب آگے بڑھ کر امریکہ کو دوا بھیج دی، اس کے بعد سے وہائٹ ہاوس (White House) کا رخ ہی بدل گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ہندوستان سے ہائیڈروکسی کلوروکین دوا مانگنے کے دوران وہائٹ ہاوس نے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم نریندر مودی (Prime Minister Narendra Modi) سمیت چھ ٹوئٹر ہینڈل کو فالو کرنا شروع کیا تھا۔ دوا ملنے کے کچھ دنوں کے بعد ہی ایک بار پھر وائٹ ہاوس نے ان سبھی ٹوئٹر ہینڈل کو ان فالو کر دیا ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم نریندر مودی کی ستائش کی تھی ، کہا تھا ۔آپ انسانیت کی مدد کررہے ہیں: فائل فوٹو

سائنسدانوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ہندوستان میں تیار یہ دوا کورونا سے لڑنے میں اہل ہے اور وائرس کا اثر تیزی سے ختم کر دیتی ہے۔ اس کے بعد سے دنیا بھر کے ملکوں میں اس دوا کی مانگ بڑھ گئی۔ اس دوا کو مانگنے کے لئے خود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ جس وقت دونوں ملکوں کے درمیان اس دوا کو لے کر بات چیت چل رہی تھی اس وقت وائٹ ہاوس کے ٹوئٹر ہینڈل نے کئی ہندوستانی ٹوئیٹر ہینڈل کو فالو کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا