English   /   Kannada   /   Nawayathi

لاک ڈاون : سماجی فاصلے کی اہمیت سمجھانے گئی پولس ٹیم پر ہی حملہ ، خاتون سپاہی سمیت 7 پولس اہلکار زخمی

share with us

موتیہاری: 30 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )بہار میں مشرقی چمپارن ضلع کے پکڑی دیال تھانہ علاقہ کے اجگری سسہنی گاؤں میں کورونا انفیکشن کی روک تھام کیلئے لوگوں کو بیدار کرنے کے مقصد سے پہنچی پولس گشتی ٹیم پر گاؤں والوں نے حملہ کردیا جس میں دو خاتون سپاہی سمیت سات پولس اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولس سپرنٹنڈنٹ نوین چندر جھا نے اس واقعہ کے تعلق سے بتایاکہ اجگری سسہنی کے گاؤں والوں کو لاک ڈاؤن پر عمل کرنے اور سوشل ڈسٹنسنگ کی اہمیت سمجھانے گئی پولس گشتی ٹیم پر آج دو پہر اچانک گاؤں والوں نے حملہ کردیا ۔ اس واقعہ میں 7 پولس اہلکار زخمی ہوگئے۔ نوین چندر جھا نے مزید بتایاکہ گاؤں والوں کے حملے میں داروغہ ترکی، سادھو شرن سنگھ، خاتون سپاہی انجنی کماری، محمد امام الدین، کشوری رائے اور ڈرائیور رامائن ٹھاکر زخمی ہوگئے جن کا علاج پکڑی دیال ریفرل اسپتال میں کرایاجارہاہے۔

دریں اثناء واقعہ کی معلومات ملتے ہی پولس سپرنٹنڈنٹ ، ڈپٹی پولس سپرنٹنڈنٹ دنیش کمار پانڈے سمیت دیگر سنیئر افسران اضافی پولس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور مسلسل چھاپے ماری کر کے 25 سے زائد لوگوں کو حراست میں لیا۔ گرفتار لوگوں سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ گاؤں میں اضافی پولس فورس کو بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا