English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا سے مزید 73 اموات ، مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار کے پار

share with us

29 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے 1897 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 73 مریضوں کی موت کے بعد ملک میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 1007 ہو گئی ہے۔

ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک مجموعی 31332 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 111 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کے صحت مند ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثر 827 افراد کے صحت مند ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 7696 تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کا پھیلاؤ ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہوچکا ہے۔

کورونا وائرس سے سب سے شدید متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں حالات مسلسل تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں اور گزشتہ ایک دن میں 728 نئے کیسزکے بعد ریاست میں متاثرین کی تعداد 9318 تک پہنچ گئی ہے اور اس دوران 31 مزید افراد کی موت کے بعد اس وبا سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 400 ہو گئی ہے۔ وہیں ریاست میں 1388 متاثرہ مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔

گجرات، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 196 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی تعداد کے معاملہ میں دوسرے مقام پر بنا ہوا ہے۔ گجرات میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3744 ہو گئی ہے اور 19 مزید افراد کی موت کے بعد ہلاک شگان کی تعداد 181 تک پہنچ گئی ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی میں بھی حالات تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 206 نئے کیسز درج کیے جانے سے اب تک کل 3314 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ دہلی میں اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 54 ہو گئی ہے جبکہ اب تک کل 1078 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا