English   /   Kannada   /   Nawayathi

کوروناوائرس: مریض کی لاش سے وائرس نہیں پھیلتا

share with us

30 اپریل 2020(فکروخبر/ذرائع )ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے صدر نے اپنے ایک بیان میں انتظامیہ پر زور دیا کہ کوروناوائرس سے مرنے والوں کے رشتہ داروں کو پروٹوکال کے مطابق میت کی مذہبی رسومات ادا کرنے کی اجازت دی جانی چائیے۔

ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے کہا ہے کہ کوروناوائرس سے متاثر ہوکر کسی مریض کی موت کے بعد اس کی لاش سے وائرس نہیں پھیلتا ہے۔ وائرس مریض کے کھانسنے یا چھینکنے کے دوران منہ سے نکلنے والے 'واٹر ڈراپ لیٹس' (پانے کے چھوٹے چھوٹے قطرے) سے پھیلتا ہے۔ لیکن مردہ نہ ہی کھانسی کرسکتا ہے اور نہ ہی مردہ کے جسم سے چھینک نکلتی یے اس لیے کوروناوائرس کے مریضوں کی موت کے بعد ان کا وائرس دوسرے انسان میں منتقل نہیں ہوسکتا ہے۔
ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثار الحسن نے کہا کہ ابھی تک ایسی کوئی شہادت منظر عام پر نہیں آئی ہے جس سے یہ ثابت ہوا ہو کہ مردہ انسان سے کووڈ 19 کا وائرس زندہ انسان کے جسم میں منتقل ہوگیا ہو۔
اس دوران ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے صدر نے اپنے ایک بیان میں انتظامیہ پر زور دیا کہ کوروناوائرس سے مرنے والوں کے رشتہ داروں کو پروٹوکال کے مطابق میت کی مذہبی رسومات ادا کرنے کی اجازت دی جانی چائیے۔


وہیں انہوں نے کہا کہ نعش کو سپرد لحد کرنے سے پہلے اس کےقریبی رشتہ دار اور عزیز اقارب میت کا چہر بھی دیکھ سکتے ہیں تاہم اس کے لیے دوری برقرار رکھنا نہایت ہی ضروری ہے۔ جبکہ نماز جنازہ کے لیے بھی سماجی دوری کا خاص خیال رکھنا ناگزیر ہے۔


انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو بھی دیکھنا چائیے کہ اگر پرٹوکال اور قواعد و ضوابط کی پاسداری ہوتی ہے تو لواحقین کو آخری رسومات ادا کرنے کی اجازت دے دی جانی چائیے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا