English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی میں 500 سے زائد صحافیوں کا کورونا ٹیسٹ ، 3 کورونا پوزیٹٰو

share with us

پورے ہندوستان میں کورونا کا قہر بری طرح پھیلا ہوا ہے جس پر قابو پانے کی کوششیں بھی لگاتار جاری ہیں۔ کوشش یہ بھی ہو رہی ہے کہ ہر اس شخص کا ٹیسٹ کیا جائے جو ضروری کام کے لیے فیلڈ پر ہیں تاکہ یہ پتہ لگ سکے کہ کون کون کورونا انفیکشن کے شکار ہیں۔ میڈیا اہلکاروں کا بھی کئی ریاستوں میں کورونا ٹیسٹ کرایا گیا ہے۔ دہلی میں بھی میڈیا اہلکاروں کا ٹیسٹ ہوا تھا جس کے تعلق سے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ایک ٹوئٹ کیا ہے۔ انھوں نے بدھ کے روز کیے گئے ٹوئٹ میں خوشخبری دی ہے کہ 523 میڈیا اہلکاروں میں سے صرف 3 ہی کورونا پازیٹو ہیں۔ اروند کیجریوال نے ساتھ ہی کہا کہ جو انفیکشن کا شکار ہیں، وہ ان کے جلد ٹھیک ہونے کی دعا کریں گے۔

اپنے ٹوئٹ میں اروند کیجریوال نے میڈیا اہلکاروں سے مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "مجھے آپ کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ 529 میں سے صرف 3 میڈیا اہلکار کورونا وائرس پازیٹو پائے گئے ہیں۔ آپ کا کام بہت اہم ہے، خاص طور پر وبا کے دوران۔ جو پازیٹو پائے گئے ہیں، میں آپ کی صحت کے لیے دعا کر رہا ہوں۔" قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتہ ہی دہلی انتظامیہ نے میڈیا اہلکاروں کے درمیان کورونا وائرس اسکریننگ شروع کی تھی۔

واضح رہے کہ ممبئی میں 53 میڈیا اہلکاروں کے کورونا وائرس انفیکشن کا شکار پائے جانے کی خبر ملی تھی جس کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی کے میڈیا اہلکاروں کی جانچ کرانے کا فیصلہ لیا تھا۔ انھوں نے دہلی میں میڈیا اہلکاروں کی جانچ کرانے کی گزارش والے ایک ٹوئٹ کے جواب میں کہا تھا "یقینی طور پر ہم یہ کریں گے۔" اس کے بعد دہلی حکومت نے کہا کہ میڈیا اہلکاروں کی جانچ کے لیے کووڈ-19 سنٹر قائم کیے گئے ہیں۔ بعد ازاں ایسا ہی ایک حکم کرناٹک حکومت نے بھی جاری کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا