English   /   Kannada   /   Nawayathi

معروف وکیل پرشانت بھوشن کو سپریم کورٹ سے راحت ، گرفتاری پر لگی روک ، دوردرشن پر رامائن نشر کرنے پر حکومت کو بنایا تھا تنقید کا نشانہ

share with us

نئی دہلی02مئی 2020(فکروخبر/ذرائع ) سپریم کورٹ نے معروف وکیل پرشانت بھوشن کے خلا ف گجرات میں درج ایف آئی آر کے مدنظر پولیس کارروائی پر جمعہ کو روک لگا دی اور ریاستی پولیس سے جواب طلب کیا۔

جج اشوک بھوشن اور جج سنجیو کھنہ پر مشتمل بنچ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کی گئی سماعت کے دوران بھوشن کے دلائل سننے کے بعد گجرات پولیس کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا۔ عدالت نے ریاستی پولیس کو دو ہفتہ کے اندر جواب دینے کی ہدایت دی۔ اس درمیان بنچ نے بھوشن کے خلاف کسی طرح کی پولیس کارروائی اور ان کی گرفتاری پر روک لگا دی۔

خیال رہے کہ بھوشن کے ایک ٹوئٹر پر فوج کے ایک ریٹائرڈ جوان جے دیو جوشی کی شکایت پر ان کے خلاف گجرات کے بھکتی نگر پولیس اسٹیشن نے معاملہ درج کیا ہے۔ ایف آئی آر میں مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور سرکاری احکام پر بے وجہ تبصرہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

بھوشن نے ٹوئٹ کرکے کہا تھا کہ جب لاک ڈاون کی وجہ سے ملک کو کروڑوں کا نقصان ہوا تو حکومت دوردرشن پر رامائن اور مہابھارت سیریلوں کی نشریات شروع کرکے لوگوں کو افیون کھلا رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا