English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملکی خبریں

عدالت ہاتھ پر ہاتھ رکھے نہیں بیٹھ سکتی‘، سپریم کورٹ نے نوٹ بندی کے فیصلے سے جڑے سبھی ریکارڈ مانگے

07؍ دسمبر 2022(فکروخبر/ذرائع) سپریم کورٹ نے بدھ کے روز مرکزی حکومت اور آر بی آئی کو ہدایت دی ہے کہ 2016 کے نوٹ بندی کے فیصلے سے جڑے سبھی ریکارڈ کو دیکھنے کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے۔ نوٹ بندی کے قدم کو چیلنج پیش کرنے والی عرضیوں کے ایک پلندہ پر تفصیلی سماعت کے بعد جسٹس ایس اے نظیر کی صدارت والی بنچ نے فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔ بنچ میں شامل جسٹس بی آر گوئی، اے ایس بوپنا، وی راما سبرامنیم اور بی وی ناگرتنا نے کہا کہ انڈین یونین اور آر بی آئی کے وکیل کو اہم ریکارڈ پیش کرنے کی

مزید پڑھئے

ہائی کورٹ کی شرائط کی خلاف ورزی، حیدرآباد پولیس نے دیا رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو توہین آمیز پوسٹ پر نوٹس

حیدرآباد: 07؍ دسمبر 2022(فکروخبر/ذرائع)  حیدرآباد پولیس نے بی جے پی کے معطل رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کو فیس بک پر توہین آمیز تبصرہ پوسٹ کرنے پر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے، جو کہ گزشتہ ماہ تلنگانہ ہائی کورٹ کی طرف سے مقرر کردہ شرائط کی خلاف ورزی ہے۔ پولیس نے متنازعہ ایم ایل اے سے جواب طلب کیا ہے کہ ہائی کورٹ کی طرف سے عائد کردہ شرائط کی خلاف ورزی کرنے پر ان کے خلاف کارروائی کیوں نہ شروع کی جائے؟ منگل ہاٹ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر نے ایم ایل اے کو دو دن میں جواب دینے کی ہدایت

مزید پڑھئے

خلیج بنگال پر بننے والا دباؤ گردابی طوفان میں ہو رہا تبدیل، آندھرا پردیش میں آئندہ 3 دنوں تک بارش کا امکان

07؍ دسمبر 2022(فکروخبر/ذرائع) خلیج بنگال کے اوپر بنے گہرے دباؤ کا علاقہ بدھ کے روز گردابی طوفان میں بدلتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ تین دنوں میں جنوبی ساحلی آندھرا پردیش کے کچھ حصوں میں زوردار بارش کی پیشین گوئی کی ہے۔ ہندوستانی موسمیاتی سائنس محکمہ کے مطابق جنوب مشرقی اور بنگال کی جنوب مغربی خلیج سے ملحق بنا دباؤ ایک گہرے دباؤ میں بدل گیا اور کرائیکل سے تقریباً 770 کلومیٹر مشرق-جنوب مشرق اور چنئی سے تقریباً 830 کلومیٹر جنوب مشرق میں 5.30 گھنٹے پر

مزید پڑھئے
More
« First  <  Previous  Page 79 of 490  Next  >  Last»

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا