English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہیٹ اسپیچ معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کے لیے پیشگی اجازت ضروری: عدالت

share with us

نئی دہلی:05/دسمبر2023(فکروخبر/ذرائع) دہلی کی ایک عدالت نے بودھ برادری کے خلاف مبینہ طور پر توہین آمیزتبصرہ کرنے کے معاملے میں ایک شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست  کرنے والی عرضی  کو خارج کر دیا۔

عدالت نے کہا کہ اس کی ہدایت کے لیے مجاز اتھارٹی سے استغاثہ کی پیشگی منظوری ضروری  ہے۔

عدالت وکیل ستیہ پرکاش گوتم کی عرضی پر سماعت کر رہی تھی، جس نے گوتم بدھ اور بودھ برادری کے خلاف مبینہ طورپر توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے کے لیے سوامی رام بھدراچاریہ کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کرنے کی گزارش کی تھی۔

میٹروپولیٹن مجسٹریٹ اجیت نارائن نے جمعہ (02 دسمبر) کو جاری کردہ ایک فیصلے میں کہا، فریادی  نے اس معاملے میں مجاز اتھارٹی سے کوئی پیشگی منظوری حاصل نہیں کی ہے، اس لیے قانون کے طے شدہ اصول کے مطابق منظوری کی عدم موجودگی میں  شکایت کو خارج کیا جاتا ہے۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، عدالت نے کہا کہ دہلی ہائی کورٹ کے ایک حالیہ فیصلے کے مطابق، ہیٹ اسپیچ وغیرہ کے معاملے میں کوڈ آف کریمنل پروسیجر (سی آر پی سی)کی دفعات کے تحت تحقیقات اور ایف آئی آر کے درج  کرنے کے لیے حکومت سے مناسب منظوری کی ضرورت ہوتی ہے۔

عدالت نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ کے مطابق ، منظوری حاصل کرنے کی ضرورت ،نوعیت  میں ڈائریکٹری ہونے کے بجائے ایک لازمی ضرورت تھی۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا