English   /   Kannada   /   Nawayathi

مذہبی آزادی کا مطلب مذہب تبدیل کرنے کی آزادی نہیں : گجرات حکومت

share with us

:05/دسمبر2023(فکروخبر/ذرائع)گجرات حکومت نے سپریم کورٹ میں کہا کہ ہے کہ مذہب کی آزادی میں دوسروں کا مذہب تبدیل کرنے کا حق شامل نہیں ہے اور سپریم کورٹ سے درخواست کی کہ گجرات ہائی کورٹ کے اسٹے آرڈر کو ہٹایا جائے جس میں بین المذاہب شادی کرنے کے لیے ضلع مجسٹریٹ کی پیشگی اجازت لازمی تھی۔ گجرات ہائی کورٹ نے 19 اگست اور 26 اگست 2021 کے اپنے احکامات کے ذریعے ریاستی حکومت کے مذہبی آزادی ایکٹ 2003 کے سیکشن 5 کے آپریشن پر روک لگا دی تھی۔

ایڈوکیٹ اشونی اپادھیائے کے ذریعہ ایک پی آئی ایل کے جواب میں جمع کرائے گئے اپنے حلف نامہ میں، ریاستی حکومت نے کہا کہ اس نے ایک درخواست دائر کی ہے جس میں ہائی کورٹ سے اسٹے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ گجرات میں زبردستی، رغبت یا دھوکہ دہی کے ذریعہ مذہب کی تبدیلی پر پابندی کی دفعات کو لاگو کیا جائے۔ گجرات حکومت کا کہنا ہے کہ مذہب کی آزادی کے حق میں دوسرے لوگوں کو کسی خاص مذہب میں تبدیل کرنے کا بنیادی حق شامل نہیں ہے۔

ریاستی حکومت نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 25 میں لفظ 'پروپیگیٹ' کے معنی اور مقصد پر دستور ساز اسمبلی میں بڑی تفصیل سے بحث ہوئی اور اس کی شمولیت کو صرف اس وضاحت کے بعد منظور کیا گیا کہ آرٹیکل 25 کے تحت تبدیل کرنے کا حق شامل نہیں ہوگا۔ ایڈوکیٹ اشونی اپادھیائے نے مرکز سے مطالبہ کیا ہے کہ 'دھمکی اور دھوکہ دہی کے ذریعے مذہب تبدیلی پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات کیا جائے۔ سپریم کورٹ نے 23 ستمبر کو اس عرضی پر مرکز اور دیگر سے جواب طلب کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا