English   /   Kannada   /   Nawayathi

رامپور ضمنی انتخاب میں ڈالے گئے محض 33.94 فیصد ووٹ

share with us

07؍ دسمبر 2022(فکروخبر/ذرائع) رامپور اسمبلی سیٹ کے لیے ضمنی انتخاب 5 دسمبر کو ہوا تھا، جس کو لے کر ابھی تک علاقے میں چہ می گوئیاں جاری ہیں۔ سب سے زیادہ حیرانی اس بات کو لے کر ظاہر کی جا رہی ہے کہ محض 33.94 فیصد لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ یعنی سماجوادی پارٹی اور دیگر اپوزیشن پارٹی لیڈران کے ذریعہ ووٹروں کے لیے رخنات کھڑے کیے جانے کا جو الزام لگایا جا رہا ہے، اسے پوری طرح سے مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ اب چونکہ نتیجہ کل برآمد ہونا ہے، اس لیے دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ کس پارٹی کا امیدوار فتح کا پرچم لہراتا ہے۔ اس سے پہلے آئیے نظر ڈالتے ہیں کچھ ایسے نکات پر جو رامپور اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں موضوعِ بحث بنے ہوئے ہیں۔

ای وی ایم پر رکھی جا رہی نظر

ضمنی انتخاب چھوٹے موٹے تشدد کے واقعات کے درمیان ختم ہوا اور اس کے بعد ای وی ایم کو سخت نگرانی میں سیل کر دیا گیا۔ اس بار 33.94 فیصد یعنی 131515 ووٹرس گھروں سے باہر نکلے اور انھوں نے اپنی پسند کا امیدوار منتخب کیا۔ حالانکہ سماجوادی پارٹی کے امیدوار اور کارکنان ووٹنگ غیر جانبدارانہ طور پر نہ کرائے جانے کی بات کرتے ہوئے نظر آئے۔ ووٹنگ ختم ہونے کے بعد سخت سیکورٹی اور نگرانی میں ای وی ایم سیل کر کے نوین منڈی احاطہ میں بنائے گئے اسٹرانگ روم میں رکھوائی گئی ہے۔ اسٹرانگ روم پر سبھی پارٹیوں کی سخت نگاہ بنی ہوئی ہے تاکہ کسی طرح کی چھیڑ چھاڑ ای وی ایم سے نہ ہو سکے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا