English   /   Kannada   /   Nawayathi

’’یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے ’’کرناٹک کے وزیرتعلیم کا مسلم طالب علم پر پرفیسر کے قصاب والے تبصرہ پربیان

share with us

 

بنگلورو:29نومبر2023(فکروخبر/ذرائع)کرناٹک میں ایک کالج ٹیچر کو ایک مسلمان طالب علم کا دہشت گرد سے موازنہ کرنے کے بعد معطل کیے جانے کے ایک دن بعد، بی جے پی کی حکومت والی ریاست کے وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔ وزیر بی سی ناگیش نے نامہ نگاروں کو بتایا، "تقریباً ہر کوئی 'راون ' یا 'شکونی' جیسے الفاظ کا استعمال کرتا ہے۔ یہاں تک کہ اسمبلی میں بھی، کئی بار ہم اس طرح بول چکے ہیں۔

"جب کوئی قصاب کے بارے میں بات کرتا ہے تو یہ مسئلہ کیوں بن جاتا ہے؟" 

26/11 کے ممبئی حملوں کے بعد پکڑے جانے والے واحد پاکستانی دہشت گرد اجمل قصاب کو 2012 میں پھانسی دے دی گئی۔ 

اُڈپی کے ایک نجی ادارے، منی پال انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں گزشتہ ہفتے کے واقعے میں، ایک پروفیسر نے مبینہ طور پر ایک طالب علم سے اس کا نام پوچھا تھا اور ایک مسلمان کا نام سن کر وہ غصے سے بولا تھا: "اوہ، تم قصاب کی طرح ہو!" طالب علم نے اعتراض کیا تو اس نے معافی مانگ لی۔ ویڈیو ہفتے کے آخر میں وائرل ہوگئی۔ 

وزیر نے کہا کہ استاد کو یہ تبصرہ نہیں کرنا چاہیے تھا، لیکن اب اس پر صرف سیاست کی جا رہی ہے، ووٹ بینک تک پہنچایا جا رہا ہے۔

ویڈیو میں، استاد کو ابتدائی طور پر طالب علم کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ "تم میرے بیٹے کی طرح ہو" اور وہ "مذاق" پر معذرت خواہ ہیں۔

"نہیں جناب،" طالب علم نے جواب دیا، "یہ مضحکہ خیز نہیں ہے؛ 26/11 مضحکہ خیز نہیں تھا۔ اس ملک میں مسلمان ہونا اور ہر روز اس سب کا سامنا کرنا مضحکہ خیز نہیں ہے۔"

اس نے استاد سے مزید کہا: آپ کے معذرت کرنے سے یہ بدل نہیں جاتا کہ آپ کیا سوچتے ہیں اور اپنے آپ کو کس طرح پیش کرتے ہیں ۔

دوسری جانب ساتھی  طلباء خاموشی سے ان کی یہ گفتگو سنتے رہتے ہیں، ان میں سے کچھ حیران اور کچھ ہنستے ہوئے بھی دیکھے گئے۔

ویڈیو کے بڑے پیمانے پر شیئر ہونے کے بعد کالج نے ٹیچر کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا۔ انسٹی ٹیوٹ نے بتایا کہ طالب علم کو کونسلنگ دی گئی۔ اس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم یہ واضح کرنا چاہیں گے کہ انسٹی ٹیوٹ اس قسم کے رویے کو معاف نہیں کرتا اور اس  واقعے سے طے شدہ پالیسی کے مطابق نمٹا جائے گا۔" اس نے یہ بھی زور دے کر کہا کہ اسے کیمپس میں وسیع تنوع پر فخر ہے اور وہ سب کے ساتھ یکساں سلوک کرنے کی آئینی اقدار کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے

بعد میں کیمپس کے ایک گروپ میں گردش کرنے والے ایک واٹس ایپ پیغام میں، طالب علم نے واقعے کی وضاحت کی اور کہا، "میں نے لیکچرر کے ساتھ بات چیت کی اور مجھے احساس ہوا کہ اس کا حقیقی مطلب معافی ہے، اور ہمیں بحیثیت طالب علم برادری اس معاملہ کو رفع دفع کردینا چاہئے۔ میں سمجھتا ہوں کہ ان کے دماغ میں کیا چل رہا تھا اور میں یقین کرنا چاہتا ہوں کہ اس کا مطلب یہ بالکل نہیں تھا۔ یہ ایک استاد سے سرزد ہوئی غلطی تھی,ایک ایسا شخص جس کی ہم تعریف کرتے ہیں، لیکن اس بار ان کی غلطی کو نظر انداز کیا جا سکتا ہے۔ اس پورے معاملہ میں میرے ساتھ کھڑے ہونے کا شکریہ ۔یہ میرے لئے بہت بڑی بات ہے 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا