English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوپی ضمنی انتخابات : سماجوادی پارٹی نے لگائے سنگین الزامات

share with us

:05/دسمبر2023(فکروخبر/ذرائع)اتر پردیش میں مین پوری لوک سبھا سیٹ اور کھتولی اسمبلی سیٹ و رام پور اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخابات کے تحت آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ووٹنگ کے درمیان رام پور کے سابق ایم ایل اے اور سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان نے پولیس پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس انہیں ووٹ ڈالنے سے روک رہی ہے۔

اعظم خان نے کہا کہ توڑ پھوڑ کی جا رہی ہے اور لوگوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، انہیں مارا پیٹا جا رہا ہے۔ پولیس کالونیوں میں جا کر لوگوں سے ووٹ ڈالنے کے لیے باہر نہ آنے کو کہہ رہی ہے۔ ایک کالونی کے لوگ خوف کے مارے گھروں کو تالے لگا کر بھاگ گئے ہیں۔ پولیس ہر جگہ یہ کہہ رہی ہے کہ ووٹ نہ دیں۔

یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے سیفئی میں اپنا ووٹ ڈالا۔ ووٹ ڈالنے کے بعد اکھلیش نے ڈمپل کے ساتھ پریس کانفرنس کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ پولیس کی کوشش ہے کہ سماج وادی پارٹی کا ووٹ ہی نہ پڑنے پائے۔ رام پور میں بھی یہی حال ہے، جس دن سے ہم ووٹ مانگ آئے ہیں، وہاں بھی کوشش کی جا رہی ہے کہ ایس پی کا ووٹ نہ پڑنے پائے۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ رام پور میں لوگوں کو کہیں بھی جانے نہیں دیا جا رہا ہے، پولیس لوگوں کی جانچ کر رہی ہے۔ جن کے پاس آئی ڈی ہے انہیں بھی واپس کیا جا رہا ہے۔ ایس پی کے ووٹ والے علاقوں اور دیہاتوں میں باہر سے آئے سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ اکھلیش نے کہا کہ مین پوری نیتا جی کی زمین ہے۔ سماج وادی پارٹی کو کوئی نہیں روک سکتا۔ بڑی تعداد میں لوگ سماج وادی پارٹی کو ووٹ دے رہے ہیں۔ مین پوری میں نیتا جی کے لئے جو احترام ہے اس کی وجہ سے ایک ایک ووٹ ایس پی کو جا رہا ہے، اسی لیے بی جے پی پریشان ہے۔

 اب یہ الزام لگایا جا رہا ہے کہ بی جے پی ووٹ کے بدلے نوٹوں کا استعمال کر رہی ہے۔

سماج وادی پارٹی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو بھی ٹوئٹ کیا ہے۔ جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یوپی کے مین پوری کی بھوگاؤں اسمبلی سیٹ پر بی جے پی ایجنٹ کے ذریعے پیسے تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ ایس پی نے ٹوئٹ کیا، بھوگاؤں ودھان سبھا کے محلہ پاتھریا میں بوتھ نمبر 250 پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایجنٹ کے ذریعے پیسے تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ سماج وادی پارٹی نے الیکشن کمیشن سے معاملے کا نوٹس لینے اور فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وائرل ہو رہے اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص نوٹ نکال کر وہاں موجود لوگوں کو دے رہا ہے۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ جس جگہ پیسہ تقسیم کیا جا رہا ہے، اس کے بالکل پیچھے بی جے پی کا جھنڈا بھی لگا ہوا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ مین پوری لوک سبھا سیٹ پر کل 1746895 ووٹر ووٹ ڈالیں گے۔ رامپور اسمبلی سیٹ پر 388994 ووٹر ہیں، جب کہ 10 امیدوار میدان میں ہیں۔ اور جبکہ کھتولی میں 3.16 لاکھ ووٹر ووٹ ڈالیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا