English   /   Kannada   /   Nawayathi

اجنبی کال کے جھانسے میں آکر کنٹریکٹر نے گنوائے 15 لاکھ روپیے

share with us

مینگلور04؍مئی   2024 : جعلساز فون کالز کے ذریعہ مختلف طریقوں سے دھوکہ دینے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ تھوڑی سی بے توجہی اور غفلت کی وجہ سے لاکھوں روپیے سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے۔ کال کرنے والے خود کو افسران بھی ظاہر کرنے سے نہیں چوکتے اور سامنے والے کو چکنی چپٹی تو کبھی دھمکیوں کے ذریعہ اس طرح اپنے جال میں پھانس دیتے ہیں کہ پھر وہاں سے باہر آنا مشکل ہوجاتا ہے۔

ایک شخص نے خود کومبینہ طور پر افسر ظاہر کرتے ہوئے ایک کنٹریکٹر سے 15 لاکھ روپے وصول کیے ہیں۔ مذکورہ شخص کوٹڑہ کا رہائشی بتایا جا رہا ہے جسے 25 اپریل کو ایک فون کال موصول ہوئی جس میں دعوی کیا گیا کہ متاثرہ کے موبائل سے دھمکی آمیز کالیں کی جا رہی ہے۔ فون کرنے والے نے متاثرہ کا موبائل نمبر بلاک کرنے کی دھمکی بھی دے ڈالی اور دعوی کیا کہ ممبئی سی بی ائی کے دفتر میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کے بعد یہ کال کسی دوسرے فرد کو منتقل کی گئی جس نے خود کو ایک سینیئر سی بی آئی افسر ظاہر کیا۔ اس نے بتایا کہ فنڈز کی غلط استعمال کی وجہ سے اس کا بینک اکاؤنٹ ضبط کر لیا جائے گا۔ اس نے اس کو اس بات کی بھی ہدایت دی کہ وہ رقم دوسرے اکاؤنٹ میں منتقل کر دے اور مزید گفتگو کے لیے اسکائپ ڈاؤن لوڈ کریں۔ اجنبی کال کی جھانسے میں آتے ہوئے اس نے کیس سے اپنا نام خارج کرنے کے لیے 2.99 لاکھ روپیے منتقل کیے۔ کال کرنے والوں نے مزید رقم کا مطالبہ کیا اور متاثرہ یعنی کانٹریکٹر کے اکاؤنٹ سے کل 15 لاکھ ایک ہزار نو روپیے منتقل کر دیے۔ متاثرہ شخص نے 3 مئی کو سائبر پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔

ہوشیار رہیں! کسی بھی طرح کے ایسی کالز جس میں آپ سے O.T.P. مانگا جارہا ہو یا پھر کسی معاملہ میں ملوث بتاکر رقم کا مطالبہ کیا جارہا ہو ایسی کالز پر کسی بھی طرح کا ردِّ عمل دینے سے گریز کریں۔  

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا