English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک : شدید گرمی کی وجہ سے 6 اضلاع ریڈ الرٹ پر ، جانیے مکمل تفصیلات

share with us

04؍مئی 2024 : کرناٹک میں گرمی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ کئی اضلاع میں لو چلنے کی بھی خبریں ہیں۔

تازہ خبر کے مطابق ریاست کے چھ اضلاع میں 2 مئی سے 9 مئی تک لو چلنے کے امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں جس کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ یہ وارننگ کرناٹک اسٹیٹ نیچرل ڈیزاسٹر مانیٹرنگ سینٹر (KSNDMC) نے جاری کی ہے کیونکہ جمعرات 9 مئی تک درجہ حرارت 46 ڈگری سیلسیس سے بڑھ جانے کے امکانات ہیں۔

2 مئی کو چار اضلاع میں 46 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کرگئی۔ منڈیا (47.6) رائچور (46.7) کلبرگی (46.1) اور یادگیر (46)۔ رپورٹس کے مطابق کے ایس این ڈی ایم سی نے یہ بھی بتایا کہ کرناٹک میں 30 اپریل 2024 کو سات سالوں میں اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 45.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کرناٹک کے دیگر حصوں جیسے کورگ، اڈپی، ہاسن، شیوموگہ، چکمگلورو اور اترا کنڑ کے کچھ حصوں میں 6 مئی تک درجہ حرارت 33 سے 40 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

بنگلورو میں 3 مئی کو آسمانی بجلی اور گرج کے ساتھ ہلکی بارش کی وجہ  گرمی سے کچھ راحت ملی۔ شہر میں 2 مئی کو بھی ہلکی بارش ہوئی۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (IMD) کے مطابق شہر میں 3 مئی کی شام 5:30 بجے تک 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

(ذرائع : دی نیوز منٹ)

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا