English   /   Kannada   /   Nawayathi

عالمی خبریں

جرمن خفیہ ادارے پر بھی کیمیائی مادے ’نوویچوک‘ کے نمونوں کے حصول کے الزامات

برلن:17؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) جرمن خفیہ ادارے ’بی این ڈی‘ نے نوے کی دہائی میں روسی سائنسدانوں سے اعصاب شکن کیمیائی مادے ’نوویچوک‘ کے نمونے حاصل کیے تھے۔ یہ بات ذرائع ابلاغ کے تین جرمن اداروں کی ایک مشترکہ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے کچھ ممالک نے بھی اس زہریلے مادے کی ایک قلیل سی مقدار کو تجربات کے لیے استعمال کیا تھا۔ رواں برس مارچ میں برطانیہ میں سابق روسی جاسوس اور ان کی بیٹی پر ’نوویچوک‘ سے حملہ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھئے

چین سٹیل مل میں فولاد پھیلنے سے 15افراد چھلس کر زخمی

بیجنگ:17؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) چین مین ایک سٹیل مل میں فولاد پھیلنے سے پندرہ افراد چھلس کر زخمی ہوگئے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ صوبہ حینین میں واقع سٹیل مل میں اس وقت پیش آیا جب مزدور کے کام کے دوران پگھلا ہوا فولاد پھیل گیا چھلسنے سے پندرہ مزدور زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال داخل کردیا گیا زخمیوں میں سے آٹھ کی حالت تشویشناک

مزید پڑھئے

ملائشیا ؛سابق وزیر اعظم نجیب عبدالرزاق کے گھر پر چھاپا

7گھنٹے گھر کی تلاشی،اہلکار جاتے جاتے ذاتی استعمال کا کچھ سامان ساتھ لے گئے  کوالامپور:17؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) ملائشین پولیس نے رات گئے سابق وزیر اعظم نجیب عبدالرزاق کی رہا ئشگاہ پر چھاپا مارا، 7گھنٹے تک گھر کی تلاشی لی گئی،جاتے ہوئے پولیس اہلکار واپسی میں کئی ڈبے اپنے ساتھ لے گئے۔گزشتہ روز نجیب عبدالرزاق کے وکیل نے کہا کہ پولیس نے سابق وزیر اعظم کے گھر کی 7گھنٹے تک تلاشی لی،اس دوران کوئی دستاویزات قبضے میں نہیں لی گئیں۔پولیس حکام ذاتی استعمال کی کچھ اشیا کے ڈبے

مزید پڑھئے
More
« First  <  Previous  Page 224 of 240  Next  >  Last»

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا