English   /   Kannada   /   Nawayathi

سوڈان کو درپیش اقتصادی بحران کے تناطر میں 13 وزراء اور 10 گورنر تبدیل

share with us

حالیہ وزارتی تبدیلی کا سرکاری طور پر اعلان وزیراعظم بکری حسن صالح ایک پریس کانفرنس میں کریں گے


خرطوم:15؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) سوڈان کے صدر عمر البشیر نے پیر کے روز وزارتی سطح پر تبدیلیاں کی ہیں جن میں 13 وزراء اور 10 گورنر شامل ہیں، صدر البشیر نئی وزارتی تشکیل کا اعلان کریں گے۔سوڈان کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکمراں جماعت کی قیادت کے دفتر نے صدر عمر البشیر کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس کے دوران تازہ ترین تبدیلیوں کی اجازت دی جس میں 8 وزارتیں، 5 وزراء اور صوبوں کے 10 گورنر شامل ہیں۔سوڈانی صدر کے معاون ڈاکٹر فیصل حسن ابراہیم کے مطابق حالیہ وزارتی تبدیلی کا سرکاری طور پر اعلان وزیراعظم بکری حسن صالح ایک پریس کانفرنس میں کریں گے۔مبصرین نے توقع ظاہر کی کہ حالیہ ترمیم میں اقتصادی سیکٹر کی تمام وزارتیں شامل ہیں، اس کی وجہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور ایندھن کی قلت کے سبب سوڈان کو درپیش اقتصادی بحران ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا