English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ : ایران کے 6 شخصیات اور 3 کمپنیوں پر پابندی

share with us

واشنگٹن:13؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)چھ عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے میں امریکہ کے نکل جانے اور ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کے بعد سے دونوں ممالک کے مابین کشیدگی مزید بڑھنے لگی ہے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ خزانہ نے ان افراد کے نام بتانے سے انکار کردیا البتہ ان کا کہنا تھا کہ جن افراد پر پابندی عائد کی گی ہے وہ سب ایرانی ہیں۔وزیر خزانہ اسٹیون موچن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پابندیوں کی زد میں وہ لوگ آئے ہیں ، جنہوں نے اربوں ڈالر ایرانی ملٹری کو پہنچائے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی حکومت اور اس کے سینٹرل بینک نے متحدہ عرب امارات تک رسائی حاصل کرکے امریکی ڈالر حاصل کئے، جو ایران کے الیٹر ملٹری فورس ریو لوشنری گارڈز کور کے لئے دیئے گئے تھے ۔امریکی وزیر خزانہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ایرانی حکومت اور ایران کے سرکاری بینک نے متحدہ عرب امارات کے اداروں تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی تاکہ سپاہ پاسداران اور خطے میں منفی سرگرمیاں انجام دینے والے ایرانی حمایت یافتہ گروہوں کو ڈالرز اور اسلحہ کی صورت میں مدد پہنچائی جاسکے۔خیال رہے کہ امریکہ نے سنہ 2015 میں طے ہونے والے جوہری معاہدے سے علیحدگی کا اعلان رواں ماہ کیا ہے۔واضح رہے کہ سنہ 1979 میں انقلاب اسلامی کے بعد سپاہ پاسداران کو وجود میں لایا گیا تھا تاکہ اسلامی نظام، مقدسات اور اقدار کا کسی بھی جگہ تحفظ کیا جاسکے، سپاہ پاسداران ایران کی بڑی سیاسی اور اقتصادی قوت بھی ہے۔امریکہ نے 6 ایرانی افراد اور 3 کمپنیوں پر ایران کی الیٹر ملٹری فورس سے تعلقات رکھنے کی پاداش میں پابندیاں عائد کردی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا