English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنگلہ دیش میں آسمانی بجلی گرنے سے پچیس افراد کی ہوئی موت

share with us

ڈھاکہ:13؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)بنگلہ دیش میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں حالیہ دو دن میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ آسمانی بجلی ملک کے 12 علاقوں میں شدید بارشوں کا سبب بن رہی ہے اور حالیہ 48 گھنٹوں میں کم از کم 25 افراد  بجلی گرنے کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اکثریت کسانوں کی ہے اور رواں مہینے کے آغاز سے لے کر اب تک کم از کم 112 افراد آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں  ہلاک ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں ہر سال سینکڑوں افراد بجلی گرنے کے نتیجے میں ہلاک ہو جاتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا