English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران سے کاروبار پر یورپی فرموں امریکی پابندیاں کی زد میں آسکتی ہیں،وائٹ ہاؤس

share with us

یورپ ابھی تک صدر ٹرمپ کے آٹھ مئی کے اقدام کو ہضم کرنے کی کوشش کررہا ہے،مشیر قومی سلامتی جان بولٹن


واشنگٹن :14؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ کاروبار کرنے والی یورپی کمپنیوں پر امریکی پابندیاں عاید کی جاسکتی ہیں ،امریکی ٹی وی کے مطابق ایک انٹرویومیں ان سے سوال پوچھا گیا کہ اگر یورپی کمپنیاں ایران کے ساتھ کاروبار جاری رکھتی ہیں تو کیا امریکا ان کے خلاف بھی پابندیاں عاید کر دے گا،اس کے جواب میں انھوں نے کہا کہ یہ ممکن ہے اور اس کا انحصار دوسری حکومتوں کے طرز عمل پر ہے۔انھوں نے اس حوالے سے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ میرے خیال میں یورپی اسی میں اپنا مفاد سمجھیں گے کہ وہ بھی ہمارے ساتھ آ ملیں ۔ جان بولٹن کا کہنا تھا کہ یورپ ابھی تک صدر ٹرمپ کے 8 مئی کے اقدام کو ہضم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔جان بولٹن نے کہاکہ میرے خیال میں یورپ میں بعض محسوسات پائے جاتے ہیں ۔انھیں جوہری سمجھوتے سے ہمارے انخلا پر واقعی حیرت ہوئی ہے۔انھیں امریکا کی ایران کے خلاف سخت پابندیوں کے نفاذ پر بھی حیرت ہوئی ہے ۔میرے خیال میں یہ اثر کریں گی ۔اس کے بعد ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے؟

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا