English   /   Kannada   /   Nawayathi

منسوخی کی دھمکی کے باوجود امریکہ صدر ٹرمپ اور کم جونگ کی ملاقات کے لیے ’پر امید

share with us

واشنگٹن:17؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) ٹرمپ انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ جون میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی متوقع ملاقات حالیہ واقعات کے باوجود منسوخ نہیں ہو گی۔وائٹ ہاؤس کے ایک ترجمان نے کہا کہ صدر ٹرمپ اس ملاقات کے لیے تیار ہیں۔اس سے قبل شمالی کوریا نے سخت الفاظ پر مبنی بیان جاری کیا تھا جس میں انھوں نے دھمکی دی کہ اگر امریکہ نے شمالی کوریا سے ان کے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے پر زور دیا تو وہ 12 جون کو سنگاپور میں ہونے والی ملاقات منسوخ کر دیں گے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارا ہکبی سینڈرز نے کہا کہ 'اگر ملاقات طے پاتی ہے تو صدر ٹرمپ اس کے لیے پوری طرح تیار ہیں، اور اگر ملاقات نہیں ہوتی تو ہم شمالی کوریا پر دباؤ ڈالنے کی مہم جاری رکھیں گے۔'جب صدر ٹرمپ سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ 'ہم دیکھیں گے۔' لیکن انھوں نے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا کہ امریکہ شمالی کوریا پر جوہری ہتھیاروں کے خاتمے پر زور دے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا