English   /   Kannada   /   Nawayathi

جوہری ڈیل کی صورت میں شمالی کوریا کو سلامتی کی ضمانت دی جائے گی، پومپیو

share with us

واشنگٹن:13؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ اگر شمالی کوریا کے ساتھ جوہری ڈیل طے پا گئی، تو کم جونگ اُن کو ’سلامتی کی ضمانت دینے کی ضرورت‘ ہو گی۔ پومپیو نے گزشتہ ہفتے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کی تھی۔ بارہ جون کو کم جونگ اُن کی ملاقات سنگاپور میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہو گی۔ امریکی صدر کا ہدف ہے کہ وہ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کا مستقل اور قابل تصدیق انداز سے خاتمہ کر سکیں۔ اس کے جواب میں امریکا شمالی کوریا کی معیشت کی مضبوطی میں مدد فراہم کرے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا