English   /   Kannada   /   Nawayathi

عالمی خبریں

لاؤس میں چینی سیاحوں کی بس کو حادثہ، 13 ہلاک

لاؤس:20اگست 2019 (فکروخبر/ ذرائع )دارالحکومت ویژن تیان میں چینی سیاحوں کی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 13 سیاح ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لاؤس میں 41 چینی سیاحوں کو دارالحکومت ویژین تیان سے شمالی سیاحتی قصبے لوآنگ پرابانگ لے جانے والی بس بریک فیل ہوجانے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 13 سیاح ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے۔ چین کی پیپلز لبریش آرمی کے ایک ریسکیو ہیلی کاپٹر اے زیڈ-8 جی نے بھی امدادی کاموں میں حصہ لیا اور

مزید پڑھئے

جوہری جنگی جہاز پر حملہ کیا تو خلیج کا پانی پینے کے قابل نہیں رہے گا، ایران

تہران :19 اگست 2019 (فکروخبر/ ذرائع ) ایرانی کمانڈر نے واضح کیا ہے کہ خلیج فارس میں امریکا اور برطانیہ عدم استحکام کا باعث ہیں،صرف ایران استحکام فراہم کرسکتاہے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی نیوی کے سربراہ جنرل علی رضا تنگسیری نے کہاہے کہ خلیج فارس میں امریکا اور برطانیہ کی موجودگی سارے خطے کے عدم استحکام کا باعث بنی ہوئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں تنگسیری کا مزید کہنا تھا کہ اس سارے خطے کو صرف ایران ہی دوسرے ممالک کے ساتھ

مزید پڑھئے

مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی پراردن میں اسرائیلی سفیر کی طلبی، احتجاج ریکارڈ

عمان :19 اگست 2019 (فکروخبر/ ذرائع )اردن کی حکومت نے یہودی آباد کاروں، قابض صہیونی فوج اور پولیس کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ کی مسلسل ہونے والی بے حرمتی پراسرائیل سے سخت احتجاج کیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق اردن میں تعینات اسرائیلی سفیر کو وزارتِ خارجہ کے دفترمیں طلب کرکے حرم قدسی کی مسلسل بے حرمتی اور یہودی آباد کاروں کی اشتعال انگیز کارروائیوں پراحتجاج کیا گیا۔ اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان سفیان سلمان القضانے ایک بیان میں کہا کہ وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل زید اللوز نے

مزید پڑھئے
More
« First  <  Previous  Page 124 of 239  Next  >  Last»

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا