English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکہ نے ایرانی تیل ٹینکر ’گریس ون‘ ضبط کرنے کا وارنٹ جاری کردیا

share with us

واشنگٹن:18 اگست 2019 (فکروخبر/ ذرائع )امریکی وزارتِ انصاف نے حراست میں لیے جانے والے ایران کے تیل کے ٹینکر کو ضبط کرنے کا وارنٹ جاری کیا ہے۔

یہ وارنٹ جبرالٹر کے ایک جج کے حکم کے بعد آیا جس میں انھوں نے اس ٹینکر کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

گریس-1 نامی سپر ٹینکر جو 2.1 میٹرک بیرل تیل لے جا رہا تھا اسے 4 جولائی کی شام کو غیر قانونی طور پر تیل پہنچانے کے شبے میں حراست میں لے لیا گیا تھا۔

جمعرات کو امریکہ کی جانب سے ٹینکر کو حراست میں رکھنے کے آخری مرحلے میں کی جانے والی قانونی کوشش کو جبرالٹر نے مسترد کردیا تھا۔

اس سے قبل ایران نے گریس-1 کی حراست کو 'غیرقانونی رکاوٹ' کہا تھا۔

گریس-1 کے روکے جانے کے دو ہفتے بعد 19 جولائی کو ایران نے برطانیہ کے پرچم والے ایک ٹینکر سٹینا امپیرو کو آبنائے ہرمز میں پکڑ لیا تھا۔

ایران نے دعوی کیا تھا کہ ٹینکر نے 'بین الاقوامی بحری قوانین' کی خلاف ورزی کی تھی لیکن سٹینا امپیرو کے پکڑے جانے کو وسیع پیمانے پر جوابی کارروائی کے طور پر دیکھا گیا۔

امریکہ کیا کہہ رہا ہے؟

امریکہ کا دعوی ہے کہ وہ بین الاقوامی ایمرجنسی اکانومک پاورس ایکٹ، بینک فراڈ، منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے خاص قوانین کے تحت گریس-1 اور ٹینکر میں موجود تمام تیل کو ضبط کر سکتا ہے۔

اس نے نام نہ ظاہر کیے جانے والے ایک امریکی بینک کے ایک اکاؤنٹ سے نو لاکھ 95 ہزار ڈالر ضبط کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ اس اکاؤنٹ کے بارے میں امریکہ کا دعوی ہے کہ وہ پیراڈائز گلوبل ٹریڈنگ ایل ایل سی کا ہے اور یہ کمپنی ایران کے پاسداران انقلاب کے لیے تجارت کرتی ہے۔

امریکہ ایران کے پاسداران انقلاب کو غیرملکی دہشت گرد تنظیم کہتا ہے۔

جبرالٹر میں کیا ہوا؟

جبرالٹر کی حکومت نے کہا ہے کہ اسے ایران سے یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ گریس-1 'یورپی یونین کی پابندیوں کے تحت آنے والے' ممالک یعنی شام کا سفر نہیں کرے گا۔

برطانوی خطے کے وزیراعلی فیبیئن پیکارڈو نے مزید کہا: 'ہم نے شام میں اسد کی حکومت کو 14 کروڑ ڈالر کی مالیت کے خام تیل سے محروم کر دیا ہے۔'

ایک جج کے ٹینکر کو رہا کرنے کے حکم کے بعد وزیراعلی پیکارڈو نے بی بی سی کو بتایا کہ جوں ہی لاجسٹکس طے ہو جاتی ہیں جہاز کو چھوڑ دیا جائے گا جو 'آج بھی عمل میں آسکتا ہے اور کل بھی۔'

لیکن امریکہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے وارنٹ کے بعد نہ تو برطانیہ نے اور نہ ہی جبرالٹر نے کسی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا