English   /   Kannada   /   Nawayathi

عالمی خبریں

چین میں برطانوی قونصل خانے کا اہلکار گرفتار

  ہانگ کانگ :21اگست 2019 (فکروخبر/ ذرائع )چین نے برطانیہ کے ایک قونصل خانے کے ایک اہلکار کی ہانگ کانگ میں گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق اس برطانوی سفارتی اہلکار کو سرحدی شہر شین زن میں ایک قانون کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ برٹش قونصلیٹ کا یہ اہلکار شین زن میں ایک کاروباری ملاقات کے لیے گیا ہوا تھا۔ برطانیہ نے اس گرفتاری پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق یہ اہلکار گزشتہ دو ہفتوں سے لاپتہ

مزید پڑھئے

چینی دباؤ مسترد، امریکا کا تائیوان کو لڑاکا طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن:21اگست 2019 (فکروخبر/ ذرائع )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے دباؤ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے تائیوان کو 8 بلین ڈالرز کی مالیت ایف۔16  طیارے فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان معاشی تناؤ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ تاحال جاری ہے کچھ عرصے کی مثبت پیش رفت کے بعد ایک بار پھر دونوں عالمی قوتوں کے درمیان فاصلے بڑھتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور اس بار وجہ درآمدی اشیاء کے ’ٹیرف‘ نہیں بلکہ ’تائیوان‘ ہے۔ امریکی صدر

مزید پڑھئے

جعلی پستول سے بس اغوا کرنے والا ملزم پولیس کی فائرنگ سے ہلاک

برازیلیا:21اگست 2019 (فکروخبر/ ذرائع )برازیل میں جعلی پستول دکھا کر مسافر بس کو ہائی جیک کرنے والا ملزم پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک مسلح شخص نے مصروف شاہراہ پر ایک بس کو یرغمال بنا لیا، بس میں 31 افراد سوار تھے۔ مسلح شخص کے ہاتھ میں لائٹر اور ایک بوتل تھی جس میں پٹرول بھرا ہوا تھا۔ پولیس کو بس میں سوار ایک مسافر نے ٹیکسٹ میسیج میں لکھا کہ ایک مطمئن اور ٹھنڈے مزاج والے مسلح شخص نے بس کو اغوا کرلیا ہے، مسلح شخص نے پاس پٹرول سے بھری

مزید پڑھئے
More
« First  <  Previous  Page 123 of 238  Next  >  Last»

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا