English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی:کُرد ملیشیا سے تعلق کے الزام میں 418 افراد گرفتار

share with us

 

انقرہ:19 اگست 2019 (فکروخبر/ ذرائع )ترکی نے کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے ساتھ روابط رکھنے کے الزام میں کم از کم چار سو اٹھارہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترک وزارت داخلہ کے مطابق یہ گرفتاریاں ملک کے انتیس صوبوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے عمل میں لائی گئیں۔ ترک حکومت کرد ملیشیا کے خلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ قبل ازیں ترک وزارت داخلہ نے ٹویٹر پر بیان میں کہا تھا کہ دہشت گردی سے متعلق تحقیقات کے بعد ملک کے جنوب مشرق میں تین بڑے شہروں کے مئیرز کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا