English   /   Kannada   /   Nawayathi

روس کا مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کردارادا کرنےکی خواہش

share with us

 نیو یارک:17 اگست 2019 (فکروخبر/ ذرائع ) روس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرنیکی خواہش ظاہر کی ہے اور ساتھ ہی واضح کیا ہے کہ اس ضمن میں اس کا کوئی خفیہ ایجنڈا نہیں ہے۔

روس کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان موجود تصفیہ طلب امور میں کردار ادا کرنیکی خواہش اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بند کمرہ اجلاس کے فوری بعد سامنے آئی ہے، روس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہے اور ویٹو پاور کا حامل ملک ہے۔

روس کی جانب سے کردار ادا کرنیکی پیشکش اقوام متحدہ میں اس کے مستقل مندوب دمتری پولیانسکی نے ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک پیغام میں کی ہے.

دمتری پولیانسکی نے مؤقف اپنایا ہے کہ ہمارا کوئی خفیہ ایجنڈا نہیں ہے، ہم کھلے دل سے پاک بھارت تنازعہ میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ خواہشمند ہیں کہ اسلام آباد اور دہلی مسئلہ کشمیر کو حل کرکے اچھے ہمسایوں کی طرح رہیں، آرزو ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر موجود اختلافات سیاسی اور سفارتی طریقہ کار سے حل ہوں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا