English   /   Kannada   /   Nawayathi

صعدہ گورنری کے نواحی علاقوں پر یمنی فوج کی کارروائی

share with us

صنعاء:17 اگست 2019 (فکروخبر/ ذرائع )یمن کی سرکاری فوج نے عرب اتحادی فوج کی مدد سے ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے گڑھ صعدہ گورنری میں دو اہم پہاڑی مقامات الحصامہ اور الظاہر پرقبضہ کرتے ہوئے باغیوں کو وہاں سے بھگا دای ہے۔العربیہ اور الحدث چینلوں کی رپورٹس کے مطابق صعدہ گورنری کے نواحی علاقوں پر یمن کی آئینی فوج کے حملے میں حوثی ملیشیا کے جنگجو پسپا ہوگئے۔

سرکاری فوج نے حملہ کرکے پہاڑی علاقوں کے قریب قمبور اور المبرک قصبوں کوبھی حوثی باغیوں سے آزاد کرالیا ہے۔ اس کے علاوہ حکومتی فورسز نے جبل طیبان اور ام نعیرہ سے بھی حوثی باغیوں کو نکال باہر کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقوں پر سرکاری فوج نے رات کے وقت چھ اطراف سے حملہ کیا۔ یمن کی بری فوج کو عرب اتحادی فوج کے طیاروں کی مدد حاصل تھی۔

خیال رہے کہ عرب اتحادی فوج اور یمنی فوج صعدہ گونری کا 8 محاذوں سے محاصرہ کرنے کے بعد اس کی طرف پیش قدمی کررہی ہیں۔

ادھر ہفتے کے روز شمالی صعدہ کی باقم ڈاریکٹوریٹ کے متعدد علاقوں کو بھی باغیوں سے چھڑا لیا۔

 یمنی فوج کے بارڈر سیکیورٹی فورسز کے بریگیڈ 3 کے سربراہ بریگیڈیئر ھائل القشائی نے بتایا کہ سرکاری فوج کہ صعدہ کے اطراف میں واقع خشبان، التباب، تزویراتی اہمیت کا حامل علاقہ جبل النار باغیوں سے چھڑالیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا