English   /   Kannada   /   Nawayathi

جاپان، شدید سمندری طوفان نے ملک کے مغربی علاقوں کو اپنے زیرِ اثر لے لیا

share with us

ہیروشیما :17 اگست 2019 (فکروخبر/ ذرائع )جاپان کے مغربی علاقوں کو اپنے زیرِ تسلط لینے والے کروزا طوفان سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔ہیروشیما کے کُرے  شہر کے  جوار میں ساحل سمندرسے ٹکرانے والے سمندری طوفان  نے تین  افراد کی جانیں  لے لیں تو اس  کی زد میں آتے ہوئے 50 افراد زخمی ہو گئے۔

محکمہ موسمیات  نے اطلاع دی ہے کہ شدید بارشوں کا موجب بننے والے طوفان  نے جزیرہ ہوکائداو کے مغربی علاقے میں اپنی  شدت میں کمی لاتے ہوئے ایکسٹرا ٹراپیکل سائیکلون کی ماہیت اختیار کر لی ہے۔

اعلان میں نا مساعد موسمی حالات کی بنا پر علاقے میں  موسلا دھار بارشوں، لینڈ سلائڈنگ اور سیلاب کے حوالے سے خبردار کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نقل و حمل میں خلل ڈالنے والے اس سائیکلون کی بنا پر اوساکا کے کانسائی ہوائی اڈے سے 232 اندرون و بیرونِ ملک پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں  جس سے 1700 مسافر متاثر ہوئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا