English   /   Kannada   /   Nawayathi

میانمار: لینڈ سلائیڈنگ سے اڑتالیس ہلاکتیں

share with us

میانمار :11 اگست 2019 (فکروخبر/ ذرائع )میانمار کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی اور رسیکیو کے کاموں کے لیے فوج تعینات کر دی گئی ہے۔ اتوار کے دن بتایا گیا ہے کہ شدید بارشوں کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے ہونے والی ہلاکتیں اڑتالیس تک پہنچ گئی ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ میانمار کے جنوب مشرق میں واقع مون ریاست میں رونما ہوا، جس کی وجہ سے چار ہزار مکانات منہدم ہوئے جبکہ کُل پچیس ہزار افراد کو بے گھری کا سامنا کرنا پڑا۔ مقامی انتظامی اہلکار کے مطابق جمہ نو اگست کی شام میں مٹی کے تودے گرنے کے بعد سے ہنگامی بنیاد پر امدادی سلسلہ شروع ہے۔ متاثرین کے لیے فوج کے ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا