English   /   Kannada   /   Nawayathi

کشمیر معاملہ پرٹرمپ کی پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر بات چیت

share with us

واشنگٹن:17 اگست 2019 (فکروخبر/ ذرائع )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر کے معاملے پر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر بات کی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان ہوگن گِڈلی کے مطابق ٹرمپ نے کشمیر کے معاملے پر کشیدگی کے خاتمے کے لیے بھارت اور پاکستان کے درمیان بات چیت کی ضرورت پر زوردیا۔ ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے امریکا اور پاکستان کے تعلقات میں مزید بہتری لانے کے معاملے پر بھی گفتگو کی۔ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق صدر ٹرمپ نے عمران خان کو بتایا کہ وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی اس معاملے پر بات کریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا