English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملکی خبریں

ملک کے موجودہ حالات میں بہتری لانے کے لئے تھانے میں اجتماعی ر وزہ و اجتماعی دعا کا اہتمام

تھانے:12جنوری 2020(فکروخبر/ذرائع)ملک کے موجودہ حالات روزبروز بگڑتے ہی جارہے ہیں اور مرکزی حکومت اس پر قابو پانے کی بجائے ایسے فیصلے کررہی ہے کہ حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں۔ ملک کا امن و امان گارت ہوچکاہے۔ اصحاب نظر سے یہ بات پوشیدہ نہیں ہے کہ حکومت ہند ایک مخصوص نظریہ کے تحت شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے ) کے ذریعہ مذہبی بنیادوں پر ہندوستانی عوام کو تقسیم کررہی ہے۔ شہریت ترمیمی بل کی آڑ میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ سی اے اے جو شہریت دینے کے لیے

مزید پڑھئے

چیف جسٹس کے در پر "پوسٹ کارڈ" کی دستک

:12جنوری 2020(فکروخبر/ذرائع)بھارت کے متنازع شہریت ترمیمی قانون کو رد کرنے کے لیے مظاہرین نے ترسیل و پیغام کا قدیم طریقہ اپناتے ہوئے چیف جسٹس کو پوسٹ کارڈ بھیجنا شروع کیا ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی شاہراہ پر گزشتہ تین ہفتوں سے لوگ مظاہرہ کر رہے ہیں۔ شہریوں کے مطالبات کو ان سنا کر دیا اور شہریت ترمیمی قانون کو نافذ کر دیا۔ حکومت کے سرد رویہ سے نالاں مظاہرین نے پوسٹ کارڈ کے ذریعہ بھارت کے چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کے در پر دستک دینا شروع کیا ہے۔ مظاہرین اپنے پوسٹ کارڈ

مزید پڑھئے

جموں کا پولس افسر عسکریت پسندوں کے ساتھ گرفتار

سری نگر:12جنوری 2020(فکروخبر/ذرائع) جموں وکشمیر پولیس کے ایک افسر ، جسے بہادری کے لئے صدر جمہوریہ کے تمغے سے نوازا گیا تھا ، سنیچر کو جموں شاہراہ پر ٹرین میں سوار ہوتے ہوئے دو عسکریت پسندوں کے ساتھ پکڑا گیا۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ، پولیس ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسند دہلی کی طرف جارہے تھے۔ سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تعینات ڈی ایس پی دویندر سنگھ کو کولگام ضلع کے ونپوہ میں حزب المجاہدین عسکریت پسند نوید بابو کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ بابو پر الزام ہے کہ انہوں نے

مزید پڑھئے
More
« First  <  Previous  Page 296 of 489  Next  >  Last»

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا