English   /   Kannada   /   Nawayathi

اترکنڑا میں وزیر اعظم مودی کی ریلی سے ایم پی آننت کمارہیگڈے غائب ، کیا ہے وجہ؟

share with us

29؍اپریل 2024 (فکروخبرنیوز) سرسی میں کل منعقدہ وزیر اعظم مودی کی ریلی سے ایم پی آننت کمار غائب رہے۔ یہ دوسرا موقع ہے جب ان کے پارلیمانی حلقہ میں وزیر اعظم مودی کی شرکت کے باوجود وہ نظر نہیں آئے ، یہی نہیں بلکہ بینرس پر ایم پی آننت کمار ہیگڈے کی تصاویر بھی نہیں لگائی گئیں۔

خبروں کے مطابق ضلع بی جے پی لیڈران کی جانب سے ایم پی آننت کمارہیگڈے اور یلاپور ایم ایل اے شیورام ہیبار کو باقاعدہ طورپر شرکت کی دعوت بھی دی گئیں تھیں لیکن ان میں سے کوئی بھی لیڈر رابطہ نہیں ہیں۔ اس صورتحال کے پیدا ہونے کے بعد بی جے پی میں گروہ بندی کے آثار ظاہر ہورہے ہیں۔

ان کی غیر موجودگی کی وجہ سےکئی سوالات جنم لے رہے ہیں۔ آخر کیا وجہ رہی کہ آننت کمار کے ساتھ شیو رام ہیبار بھی غیر حاضر رہے۔

ذرائع کی مانیں تو شیورام ہیبار کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ وہ کبھی بھی کانگریس میں شامل ہوسکتے ہیں لیکن آننت کمار کے بارے میں کسی بھی طرح کی کوئی خبر نظر سے نہیں گذری لیکن ماناجارہا ہے کہ ان کا ٹکٹ کاٹے جانے سے وہ پارٹی سے ناراض چل رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا