English   /   Kannada   /   Nawayathi

جے این یو کے اکثر وارڈنز کا تعلق آر ایس ایس اور اے بی وی پی سے !

share with us

آر ایس ایس کی طلبہ تنظیم اکھل بھارتیہ ودھیارتی پریشد (اے بی وی پی)کے غنڈوں نے 5جنوری کوجے این یو کے سابرمتی ہاسٹل(مخلوط) میں مبینہ طورپر طلبہ پرقاتلانہ حملہ کیا،جس کے بعدچوطرفہ تحقیقات کاسلسلہ چل پڑاہے۔

ایک نئے تجزیاتی تحقیقات میں پتہ چلاہے کہ جے این یو جو اپنے پرامن ماحول کے لئے معروف تھا، اچانک تشدد کا نشانہ کیسے بننے لگا؟کہیں اس کاتعلق رہائش اوراس کے انتظامات سے تونہیں؟اس سوال پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے تحقیق کی تو پتہ چلاکہ جے این یو کے 18 ہاسٹلوں میں زیادہ تر ایسے لوگوں کو وارڈن بنایا گیا ہے،جو براہ راست آر ایس ایس سے وابستہ ہیں یا وہ اے بی وی پی کے فعال رکن رہے ہیں اور یا کم از کم اس کے خلاف نہیں ہیں۔
واضح ہوکہ آج جے این یو میں کانگریس کے ذریعہ ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بھیجی گئی تھی، تحقیقات کے دوران طلبہ کے ذریعہ یہ بات سامنے لائی گئی کہ جے این یوانتظامیہ، جس کے وائس چانسلر جگدیش کمار آر ایس ایس کے محبوب مانے جاتے ہیں،نے گزشتہ 2سالوں میں سارے قانون بالائے طاق رکھ کر ایسے لوگوں کو وارڈنز منتخب کیا ہے جو بی جے پی کے کھلے طور پر حامی ہیں یا آر ایس ایس سے قربت رکھتے ہیں۔

محمد اجمل

محمد اجمل

ان تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہواکہ چن چن کر سینیئر وارڈنوں کونکال دیاگیا اور وائس چانسلرنے ایسے اساتذہ کو وارڈن شپ کی ذمہ داری دی، جوحال ہی میں بحال کئے گئے اور ان کاتعلق آرایس ایس سے ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اب تک جے این یو میں جتنی بحالیاں ہوئی ہیں ان میں تقریباً سارے ایسے افرادبحال ہوئے ہیں جن کااے بی وی پی یا دائیں بازو کی تنظیموں سے کوئی نہ کوئی تعلق رہاہو۔

پرکاش چندرشاہو،سابرمتی ہاسٹل کے وارڈن ہیں اور جے این یو میں یہ اے بی وی پی کے فعال رکن رہے ہیں۔جس دن سابرمتی پرحملہ ہواتھااس دن وہ پورے وقت غائب تھے۔

قتب الدین

قتب الدینبدھاسنگھ،معاون ڈین آف اسٹوڈینٹ،پیریارہاسٹل کے وارڈن ہیں اوراپنے آپ کو کھلے طور پر آر ایس ایس کے حامی بتاتے ہیں۔ان کے فیس بک پرفائل سے ان کے خیالات کے بار میں جانا جاسکتا ہے۔ بدھاسنگھ پرہی غنڈوں کوداخلہ دلانے کابھی الزام لگاہے۔طلبہ کے ذریعہ ان پرمسلسل ہراساں کرنے اورفائن کرنے کے بھی الزامات ہیں۔پیریارہاسٹل کے ہی ایک دوسرے وارڈن ہیں جن کانام تپن کماربہاری ہے،جن کی بحالی بھی 2016کے بعدہوئی ہے۔یہ ایک قدم اورآگے ہیں اورطلبہ کے ساتھ مارپیٹ کرتے ہوئے پائے جاتے ہیں۔4جنوری کوطلبہ کے ساتھ مارپیٹ میں یہ بھی شامل تھے اوراس کا ویڈیو کافی وائرل بھی ہوا ہے۔ تپن کماربہار حیدرآباد یونیورسٹی میں اے بی وی پی کے فعال رکن رہے ہیں اورروہت ویمولامعاملہ میں دائیں بازوکی جانب سے طلبہ پرحملہ کرنے میں ان کانام خوب سرخیوں میں رہاتھا۔

تپن بہاری

تپن بہاریناگیندرسری نواس،نرمداہاسٹل کے سینئروارڈن ہیں اوریہ جے این یومیں ہی اپنے طالب علمی کے زمانے میں اے بی وی پی سے جڑے رہے ہیں۔سوروبھ شرما،جن کی بحالی میں زبردست دھاندلی کاانکشاف ہواتھا،کوحال ہی میں دامودرہاسٹل کاوارڈن بنایا گیا ہے۔ سوربھ شرما2016میں اس وقت سرخیوں میں آئے تھے جب انہوں نے جے این یوکے طلبہ پر پاکستان حامی نعرہ بازی کاالزام لگایاتھا۔یہ جے این یومیں توڑ پھوڑ اور مارپیٹ میں بھی شامل رہے۔ان کی بحالی کے فورا بعد انہیں ایک ہاسٹل میں وارڈن بنادیا گیا۔بریندرناتھ پیریارہاسٹل کے وارڈن ہیں اوریہ بھی اے بی وی پی کے کارکن رہ چکے ہیں۔سب سے چونکادینے والی بات تو یہ ہے کہ جے این یوکے چیف پراکٹر دھننجے سنگھ،جن کے ہاتھوں میں یونیورسٹی کے پورے کیمپس کی ذمہ داری ہے،وہ بھی اے بی وی پی کے رکن رہ چکے ہیں اور2004میں جے این یومیں ہی صدارتی امیدوارتھے۔

جے این یومیں تقریباً18ہاسٹل ہیں۔
برہمپترا(لڑکوں کے لئے )
چندربھاگا(مخلوط)
گنگا( لڑکیوں کے لئے)
گوداوری( لڑکیوں کے لئے)
جہلم((لڑکوں کے لئے)
کاویری(لڑکوں کے لئے)
کوئنا(لڑکیوں کے لئے)
لوہت(مخلوط)
ماہی مانڈوی(لڑکوں کے لئے)
مہاندی(شاد ی شدہ طلبہ وطالبات کے لئے)
نرمدا(لڑکوں کے لئے )
پیریار(لڑکوں کے لئے)
سابرمتی (مخلوط)
شپرا(لڑکیوں کے لئے)
ستلج(لڑکوں کے لئے)
تاپتی(مخلوط)
یمنا(ورکنگ ویمن کے لئے)
دامودر(لڑکوں کے لئے)
ہر ہاسٹل میں تقریباً 4 وارڈن ہوتے ہیں،چاروں وارڈنوں کے لئے اہل خانہ کے ساتھ رہائش کاانتظام ہوتاہے۔اب تک وارڈن کے عہدے کے لئے سینئر پروفیسر کو منتخب کیا جاتا تھا اور یہ خیال رکھا جاتا تھاکہ پروفیسر مزاج اور رویہ میں نرم ہو۔لیکن جب سے 2016میں جگدیش کمارنے عہدہ سنبھالا ہے، تب سے ان سارے اصولوں کوطاق پررکھ دیاگیا۔وائس چانسلرکے ذریعہ اب تک جتنے بھی وارڈن بنائے گئے ہیں ان کے بیک گراونڈسے یہ اندازہ لگاناآسان ہوتاہے کہ ان کاتعلق آرایس ایس سے ہویاکم ازکم اس کے خلاف نہ ہو۔کئی ہاسٹلوں میں مسلم پروفیسرز کو بھی وارڈن بنایاگیا ہے، جن کا تعلق مسلم راشٹریہ منچ (آرایس ایس)سے ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا