English   /   Kannada   /   Nawayathi

سی اے اے مخالف مظاہرے ، اب وزیراعظم مودی کو ایک ماہ میں دوسری مرتبہ آسام کا دورہ کرنا پڑا رد

share with us

:09جنوری 2020(فکروخبر/ذرائع)مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے بعد پی ایم نریندر مودی نے بھی آسام کا اپنا مقررہ دورہ رد کر دیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پی ایم نریندر مودی 10 جنوری کو گواہاٹی میں ’کھیلو انڈیا‘ تقریب کے افتتاح میں شامل ہونے نہیں جائیں گے۔ خبروں کے مطابق وقت کی کمی کے سبب وزیر اعظم کا یہ دورہ رد کیا گیا ہے۔ بی جے پی کے ایک لیڈر نے اس بارے میں صفائی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وقت کی کمی کی وجہ سے پی ایم مودی ’کھیلو انڈیا‘ تقریب کے افتتاح کے لیے آسام نہیں جا پائیں گے۔

لیکن کچھ ایسی باتیں بھی گشت کر رہی ہیں کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف آسام میں ہو رہے احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے پی ایم مودی نے دورہ رد کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس سے پہلے ااسام میں شہریت قانون کے خلاف لگاتار تحریک چلا رہے آل آسام اسٹوڈنٹ یونین نے اعلانیہ طور پر وزیر اعظم کے دورہ کی مخالفت کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یونین نے کہا تھا کہ اگر پی ایم نریندر مودی ’کھیلو انڈیا‘ کی افتتاحی تقریب کے لیے آسام آئیں گے تو بڑے پیمانے پر ان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

اس سے قبل آسام میں جاری احتجاجی مظاہروں کے درمیان مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی اپنا آسام کا دورہ رد کر دیا تھا۔ یہاں قابل غور ہے کہ گزشتہ سال 11 دسمبر کو پارلیمنٹ سے شہری ترمیمی بل کے پاس ہونے کے بعد آسام میں اس کی بڑے پیمانے پر مخالفت شروع ہو گئی تھی۔ اس دوران کئی مقامات پر مظاہرہ میں تشدد بھی پیدا ہوا جس میں کئی لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور کروڑوں روپے کی عوامی ملکیت کو نقصان ہوا تھا۔ اس کے بعد ریاستی حکومت نے انٹرنیٹ بند کرتے ہوئے کئی حصوں میں کرفیو لگا دیا تھا۔ لیکن حالات معمول پر آنے کے بعد کرفیو ہٹا دیا گیا۔ او راس درمیان ریاست کے کئی اداروں کے ذریعہ اس قانون کی پرزور مخالفت جاری ہے۔

غور طلب ہے کہ یوتھ گیمس کھیلو انڈیا کا تیسرا ایڈیشن 10 سے 22 جنوری تک آسام کی راجدھانی گواہاٹی میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس ایڈیشن کا افتتاح جمعہ کو اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں ہونا ہے۔ ان کھیلوں کے تیسرے ایڈیشن میں تقریباً 6800 کھلاڑیوں کے حصہ لینے کی امید ہے۔ 13 دنوں تک چلنے والے کھیلو انڈیا یوتھ گیمس میں ملک کی سبھی ریاستوں اور مرکز کے ماتحت علاقوں کے کھلاڑیوں کے درمیان 20 کھیلوں کا مقابلہ ہوگا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا