English   /   Kannada   /   Nawayathi

قنوج میں دردناک حادثہ ، سڑک حادثہ میں ۲۰ افراد ہلاک

share with us

:11جنوری 2020(فکروخبر/ذرائع)کانپور سے منسلک شہر قنوج میں کوہرے کے چلتے بس کی ٹرک سے ٹکر ہونے کے بعد بس میں آگ لگ گئی جس میں تقریبا بیس مسافروں کے ہلاک ہو جانے کی اطلاع ہے۔ تمام زخمیوں کو ضلع قنوج اور کانپور کے ضلع اسپتال میں علاج کے لیے داخل کیا گیا۔

ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور سے منسلک ضلع قنوچ کے چھبرا مؤں میں ایک لگژری سلیپر کلاس بس کی ٹرک کے ساتھ ٹکر ہو گئی جس کے نتیجے میں 20 لوگوں کے ہلاک ہونے کئی اطلاع ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ کہرہ زیادہ ہونے کی وجہ سے روشنی کم تھی جس کی وجہ سے سامنے سے آرہے ٹرک سے سلیپر بس کی زوردار ٹکر ہوگئی اور بس میں آگ لگ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے بس آگ کا گولہ بن گئی۔

اس حادثے سے علاقے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ بس حادثہ تقریباً رات 8 بجے کے بعد کا ہے جب بس جی ٹی روڈ پر تھی اور جے پور کے لئے جارہی تھی۔

اطلاعات کے مطابق بس میں تقریبا 45 سے 60 سواریاں موجود تھی جن میں سے 20 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

فائربریگیڈ کی گاڑیاں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور آگ بجھانے کی مشقت میں جُٹ گئی۔ آس پاس کے علاقے کے لوگوں نے بھی راحت اور بچاؤ کام میں پولیس کی مدد کی۔

موقع پر ضلع کے تمام بڑے افسران بھی پہنچ گئے ، دیر رات تک آگ پر آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا۔ ہلاک ہونے والے لوگوں کی شناخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے

اس دردناک حادثے پر اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حکام کو زخمیوں کا اچھا علاج اور انہیں پچاس پچاس ہزار روپیہ اور ہلاک شدگان کے وارثان کو دو دو لاکھ روپے دینے کی ہدایت دی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا