English   /   Kannada   /   Nawayathi

چیف جسٹس کے در پر "پوسٹ کارڈ" کی دستک

share with us

:12جنوری 2020(فکروخبر/ذرائع)بھارت کے متنازع شہریت ترمیمی قانون کو رد کرنے کے لیے مظاہرین نے ترسیل و پیغام کا قدیم طریقہ اپناتے ہوئے چیف جسٹس کو پوسٹ کارڈ بھیجنا شروع کیا ہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی شاہراہ پر گزشتہ تین ہفتوں سے لوگ مظاہرہ کر رہے ہیں۔ شہریوں کے مطالبات کو ان سنا کر دیا اور شہریت ترمیمی قانون کو نافذ کر دیا۔

حکومت کے سرد رویہ سے نالاں مظاہرین نے پوسٹ کارڈ کے ذریعہ بھارت کے چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کے در پر دستک دینا شروع کیا ہے۔

مظاہرین اپنے پوسٹ کارڈ پیغامات میں چیف جسٹس سے مداخلت کی اپیل کی ہے اور ان تک اپنے دل کی آواز پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایک طالبہ نے بتایا کہ 'ہم چیف جسٹس کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ یہ قانون آئین کے خلاف ہے، اس لئے چیف جسٹس کو آئین کے تحفظ کی ذمہ داری نبھاتے ہوئے اس قانون کو سبوتاژ کرنا چاہیے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا