English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنگال میں این آر سی نافذ کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا: ممتا بنرجی

share with us

 

کولکاتا:12جنوری 2020(فکروخبر/ذرائع) وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کے روز بنگال کے دو روزہ دورے پر پہنچے، جہاں بڑے پیمانے پر لوگوں نے سڑکوں پر اتر ان کی مخالفت کی اور سی اے اے، این آر سی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی۔ دریں اثنا، پروٹوکول کے تحت وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ تاہم ملاقات کے فوراً بعد وہ راج بھون سے محض ایک کلو میٹر کی دوری پر واقع رانی راش منی روڈپر ترنمول چھاتر پریشد کے دھرنے میں پہنچیں اور ’بی جے پی چھی چھی‘، ’این آر سی چھی چھی‘ اور ’سی اے اے چھی چھ‘ کےنعرہ لگائے۔

خیال رہے کہ شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ترنمول چھاترپریشد نے کل سے رانی راش منی روڈ پر دھرنے کی شروعات کی ہے۔ممتا بنرجی نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت نے ہمارے خدشات کی پرواہ کیے بغیر شہریت ترمیمی ایکٹ پر نوٹی فیکشن جاری کردیا ہے۔مگر ہم نے وزیر اعظم مودی کو بھی اور آپ سب کو واضح کردیا ہے کہ بنگال میں نہ شہریت ترمیمی ایکٹ، نہ این آر سی اور نہ ہی این پی آر نافذ کیا جائے گا۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم نے وزیر اعظم مودی سے پروٹوکول کے تحت ملاقات کی ہے،چوں کہ وہ ملک کے وزیر اعظم ہیں اور ان سے ہم نے ریاست کے بقایاجات کو جاری کرانے کیلئے ہم نے ملاقات کی ہے۔مگر ہم نے یہ کہدیا ہے کہ این آر سی اور شہریت ترمیمی ایکٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ یہ کالاقانون ملک میں بھید بھاؤ اورنفرت پھیلانے والا ہے۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مغربی بنگال رابندر ناتھ ٹیگور،سوامی ویکانند، قاضی نذرالاسلام کی سرزمین ہے۔اس لیے یہاں اس طرح کے قوانین نافذ ہونے کا سوال ہی نہیں پیداہوتا ہے۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ یہ قانون ملک کے دستور اور ا ٓئین کے بنیادی اصول کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگال ہمیشہ سے فرقہ واریت کے خلاف رہا ہے اور آئند ہ بھی اس طرح کے قانون کی ہم مخالفت کرتے رہیں گے۔

ممتا بنرجی نے کہاکہ این آر سی اور شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ہماری مہم اس وقت تک جاری رہے گی جب تک حکومت اس قانون کو واپس نہیں لیا جائے گا۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے اپنے خطاب کو ختم کرنے کے بعد سیاہ بورڈ پر (NO NRC No CAA) لکھ پر احتجاج کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا