English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملکی خبریں

سپریم کورٹ نے سبھی ریاستوں سے حج کمیٹیوں کی تفصیلی رپورٹ طلب کی

:13/اگست 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع)سپریم کورٹ نے سبھی ریاستوں سے حج کمیٹی کی صورت حال پر مکمل رپورٹ طلب کی ہے۔ ساتھ ہی ریاستوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ یہ تفصیلی جانکاری دو ہفتہ میں دیں۔ دراصل سپریم کورٹ سنٹرل حج کمیٹی کے سابق رکن حافظ نوشاد احمد اعظمی کی ایک عرضی پر سماعت کر رہی ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ مرکزی و ریاستی حکومتیں حج کمیٹی ایکٹ 2002 کے سخت ضابطوں پر عمل نہیں کر رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ضابطوں کے مطابق کمیٹیوں کی تشکیل میں بھی حکومتیں ناکام رہی ہیں۔ اس عرضی پر سماعت

مزید پڑھئے

ہم ٹکاؤ ہیں بکاؤ نہیں،تیجسوی یادو

:13/اگست 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع)بہار میں مہاگٹھ بندھن کی حکومت تشکیل پانے کے بعد اتحاد کی پارٹیاں اب کابینہ کی توسیع پر غور و خوض کر رہی ہیں۔ آئندہ 24 اگست کو فلور ٹیسٹ ہونا ہے، لیکن اس کو لے کر مہاگٹھ بندھن کی پارٹیوں میں کوئی فکر نہیں ہے، کیونکہ وہ بہ آسانی اکثریت ثابت کر دیں گی۔ آر جے ڈی لیڈر اور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو حکومت بننے کے بعد سے کافی سرگرم نظر آ رہے ہیں اور کبھی روزگار دینے کی بات کہہ رہے ہیں تو کبھی 2024 کے لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی کو دھول چٹانے کی۔

مزید پڑھئے

بی جے پی اسکیموں کو ’مفت کی ریوڑی‘ کہہ کر عوام کا مذاق اڑا رہی ہے: منیش سسودیا

نئی دہلی:13/اگست 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع)دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہا کہ ملک میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے چل رہی اسکیموں کو 'مفت کی ریوڑی' کہہ کر عام لوگوں کا مذاق اڑانے کی سیاست کی جا رہی ہے، جبکہ بی جے پی دوستی کے ماڈل پر چلتے ہوئے اپنے چند دوستوکے لاکھوں کروڑوں کے ٹیکس اور قرضے معاف کر رہی ہے۔ سسودیا نے جمعہ کو کہا کہ ملک کے سامنے حکمرانی کے دو ماڈل ہیں۔ پہلا ماڈل دوستی کا ماڈل ہے، جہاں اقتدار میں بیٹھے بی جے پی کے لوگ اپنے خاندان اور دوستوں کی مدد کرتے

مزید پڑھئے
More
« First  <  Previous  Page 100 of 490  Next  >  Last»

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا